شہر مالیگاؤں کی ذرخیز زمین سے سے ایسے ادبی شجر پرورش پائے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں اپنی ادبی تخلیقات سے شہر کی شناخت قائم کی ہے۔اسی روایتی سلسلے میں ایک پرمسرت خبر آئی ۔ عالمی فورم” پریس فار پیس پبلی کیشن “ انگلینڈ کے زیر نگرانی “عالمی افسانہ نویسی مقابلہ” کا گزشتہ دنوں اعلان کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں عالمی سطح پر دنیا بھر کے ممالک سے ۲۴۸ افسانہ نگاروں نے اپنی تخلیقات روانہ کیں۔ بطور منصفین سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں پروفیسر خالدہ پروین ( نقاد وتبصرہ نگار) ،فرح ناز فرح ( افسانہ و ناول نگار ، شاعرہ) اور کرن عباس کرن ( افسانہ و ناول نگار) شامل تھے۔ ۱ جنوری ۲۰۲۴ء کو اس مقابلے کا اعلان ہوا۔ پہلا اور دوسرا مقام پڑوسی ملک پاکستان کے تخلیق کاروں نے حاصل کیا جب کہ سوم مقام پر شہر مالیگاؤں کے کالم نگار اور افسانہ نگار جانی مانی شخصیت عظمت اقبال سر نے حاصل کیا ۔ اس مقابلے کے لئے عظمت اقبال نے اپنا افسانہ “ ادھوری تخلیق “ پیش کیا تھا۔ تشکیل دی گئی سہ رکنی کمیٹی نے اس افسانے کو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ۔عالمی سطح پر اس افسانے کا انتخاب ہونا نہ صرف تخلیق کار بلکہ شہریان مالیگاؤں بالخصوص ادب کے شیدائیوں کے لئے قابل فخر لمحہ ہے۔ اس مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے تخلیق کاروں کو انتظامیہ کے اعلان کے مطابق جلد ہی کیش انعام اور ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ اس مقابلے میں انعام یافتہ و دیگر منتخب افسانوں کو پریس فار پیس پبلی کیشن کی زیر اہتمام کتابی شکل میں جلد ہی شائع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ یہ کتاب “۲۰۲۳ء کے بہترین افسانے “کے نام سے شائع ہوگی۔
عالمی افسانہ نویسی مقابلے میں عظمت اقبال کے افسانے کو تیسرا مقام
جنوری 04, 2024