دھولیہ
6 جنوری 2024
دھولیہ شہر کی سب سے قدیم دینی درسگاہ مدرسہ سراج العلوم کے وسیع میدان پر وال کمپاؤنڈ کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد حضرت مولانا مختار احمد مدنی صاحب دامت برکاتہم کے دستِ مبارک سے رکھا گیا ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا بعد از حمد و ثنا حافظ سلمان صاحب نے مدرسہ کے وال کمپاؤنڈ کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مدرسہ میں شہر کے علاوہ بیرون شہر سے تقریباً دو سو بچے زیرِ تعلیم ہیں ۔ جن کا قیام و طعام اسی مدرسہ میں انجام دیا جاتا ہے ۔ قیام کرنے والے بچوں کی حفاظت کیلئے مدرسہ کے اس وسیع میدان پر وال کمپاؤنڈ کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی ۔ فاروق شاہ صاحب نے مدرسہ میں وال کمپاؤنڈ کی تعمیر کیلئے فنڈ مختص کیا جس کیلئے مدرسہ سراج العلوم کے تمام معلم و منتظمین کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مولوی شکیل احمد قاسمی صاحب نے رکن اسمبلی فاروق شاہ کے شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی ۔ حضرت مولانا مختار احمد مدنی صاحب دامت برکاتہم ، رئیس المدرسین و شیخ الحدیث مدرسہ سراج العلوم دھولیہ نے اپنے خطاب میں رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کیلئے خصوصی دعائیں دی اور اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کی کہ اللہ پاک فاروق شاہ صاحب کو بے انتہا ترقی سے نوازے ۔ آمدار تو بہت سا چھوٹا رتبہ ہے اللہ پاک انھیں اس سے بڑھ کر رتبہ عطاء فرمائے ۔ حاسدین نے کے حسد اور مخالفین کی شازش سے حفاظت فرمائے ۔ مولانا مختار احمد مدنی صاحب نے فاروق شاہ صاحب کے خانوادہ بالخصوص آمدار صاحب کی والدہ محترمہ کی صحت و تندرستی کیلئے دعائیں کی ۔ رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کرتے ہوئے اپنے انتخاب کے روز اول سے اب تک تمام شعبہ جات میں کارہائے نمایاں سرانجام دیے اسے سامعین کے سامنے رکھا ۔ مولانا مختار احمد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی دعا سے تقریب سنگِ بنیاد کا اختتام عمل میں آیا ۔ تقریب کے صدر جناب فاروق شاہ صاحب تھے اور نظامت کے فرائض الیاس عبدالصمد سر نے بخوبی انجام دی ۔تقریب کے اختتام پر حضرت مولانا مختار احمد مدنی صاحب دامت برکاتہم کے دستِ مبارک سے مدرسہ سراج العلوم کے وال کمپاؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ سنگِ بنیاد کی اس پروقار تقریب میں حضرت مولانا مختار احمد مدنی صاحب ، رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب ، حافظ حفظ الرحمن مولانا ابوالعاص صاحب ، حافظ سلمان صاحب ، مولانا شعیب احمد قاسمی صاحب ، مولانا عبدالکلام قاسمی صاحب ، مولانا ضیاء الرحمن قاسمی صاحب ، مولانا انوارالحق قاسمی صاحب ، مولانا عبداللہ قاسمی صاحب ، مولانا اخلاق شاکر قاسمی صاحب ، مولانا ہلال احمد قاسمی صاحب ، مولانا مفتی ضیاء الرحمن قاسمی صاحب ، مولانا رضوان احمد قاسمی صاحب ، مولانا مفتی ارشاد احمد قاسمی صاحب ، مولانا جمال الدین سراجی صاحب ، حافظ محمد عارف اشاعتی صاحب ، حافظ ایاز معراجی صاحب ، حافظ عبدالرحمن سراجی صاحب ، قاری قاصد علی عرفانی صاحب ، مولانا فضل الرحمن قاسمی قاسمی صاحب ، مولانا الماس حسین قاسمی صاحب ، مولانا ابراہیم قاسمی صاحب ، مولانا محمّد عامر قاسمی صاحب ، حافظ اختر فلاحی صاحب ، حافظ ابوالکلام سراجی صاحب ، ماسٹر عبدالاحد صاحب کے ساتھ ہی مدرسہ سراج العلوم کے منتظمین ، طلباء اور مجلس اتحاد المسلمین دھولیہ کے صدر و اراکین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
*✒️حلیــم شمـس الـدیـن انصـاری ۔۔۔!!*
ایـم آئی ایـم ضلـع صدر
میـڈیا سیـل