سال گزشتہ کی آخری شب اور سال نو کی اولین ساعتوں یعنی اکتیس دسمبر کی شب رئیس ہائی اسکول بھیونڈی کے اردو بسیرا ہال میں مشہور زود گو باکمال استاد شاعر مرحوم محمد عمر شفق صاحب کے دوسرے شعری مجموعہ رنگ شفق کی اجرائی تقریب منعقد کی گئی جسمیں بھیونڈی شہر کے بزرگ ادباء شعراء نثر نگاروں اور باذوق سامعین نے پرجوش شرکت کی مشہور فکاہیہ نگار وانشاء پرداز جناب رفیع احمد انصاری کی صدارت رہی افتتاح بزرگ صنعتی رہنما فیضان احمد اعظمی صاحب نے کیا اجراء ڈاکٹر عبدالسلام انصاری ایم ڈی صاحب کے دست مبارک سے ہوا جناب ملک احمد مومن جناب کامریڈ اسرار احمد انصاری جناب رونق افروز جناب شکیل احمد شکیل ایڈوکیٹ نیاز احمد مومن صلاح الدین اناؤنسر وغیرہ نے اظہار خیال پیش کیا مومن سیماب انور صاحب نے بہترین نظامت کی جناب ڈاکٹر شکیل اختر جناب کامریڈ عبدالجلیل صحافی فہیم اختر صاحب اور بزم یاران ادب کے اراکین سراپا استقبال رہے رسم شکریہ ڈاکٹر مختار احمد انصاری صاحب نے ادا کیا مہمانانِ میں ضیاء الرحمن سر نصیر احمد مومن عبدالرحمان سیف وغیرہ شامل رہے مبصرین نے صاحب کتاب کی جم کر تعریف کی ان کی برجستگی عام وسہل زبان وبیان کا اعتراف کیا مرحوم کا حلقہء تلامذہ کافی وسیع تھا آپ رکن بلدیہ بھی رہے اور بے لوث ادبی وسماجی خادم تھے تقریب میں عمر شفق کے افراد خانہ بھی بہ نفس نفیس موجود تھے کتاب کی بروقت فروختگی بھی ہوئی بزم یاران ادب کو خوب مبارکباد ملی مذکورہ تنظیم اپنے منفرد ومیعاری پروگراموں کو لیکر واضح شناخت رکھتی ہے تقریب میں خاصان میخانہ کے مصداق خالص ادبی افراد اخیر تک موجود رہے کتاب کی ترسیل کی سبھی نے اپیل کی قیمت دو سو روپیہ ہوگی جہاں یہ کتاب معاصر ادب کے لئے اساس کا درجہ رکھتی ہے وہیں مذکورہ تقریب بھی یادگار مثالی وتاریخی مانی جائے گی ایسی میعاری تقریبات خال خال ہی دیکھنے کو ملتی ہے سامعین بھرپور محظوظ ہوۓ اللہ مرحوم عمر شفق صاحب کی بال بال مغفرت فرمائے
بھیونڈی کے استاد الشعراء مرحوم محمد عمر شفق کے شعری مجموعہ
جنوری 03, 2024