مالیگاؤں : (پریس ریلیز)
مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں ہر سال کی طرح امسال بھی کالج کے وسیع و عریض میدان پر اسپورٹس ویک کا شاندار افتتاح اسکول ہٰذا کے ہیڈ ماسٹر زاہد حسین محمد علی سر کی سرپرستی میں انجمن معین الطلباء کے چیئرمین اسحاق سیٹھ زری والا صاحب کی صدارت میں کیا گیا ۔اس موقع پر اسحاق سیٹھ زری والا، ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر و سپر وائزرس و اراکین انجمن کے ساتھ ساتھ مہمانانِ کرام کے دست مبارک سے مشعل فروضی کی گئی اور باقاعدہ اسپورٹس ویک کا آغاز کیا گیا ۔تمام کھیلوں کے مقابلوں کا ٹاس مہمان کرام اور چیرمین، سیکرٹری، ہیڈ ماسٹر نے کرتے ہوئے کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کیا ۔اس چھ روزہ اسپورٹس ویک میں چھ جنوری تک کھیلوں کے مقابلے کا شاندار افتتاح کیا گیا ۔جس میں پہلے تین دن پیر سے بدھ تک لڑکوں کیلئے کبڈی، کرکٹ، والی بال، بال پاسنگ، باسکٹ-بال، تھری لیگ ریس، ہارڈلس، ریلے ریس، ٹگ آف وار، ٹیبل ٹینس میرا تھان ریس جیسے مقابلوں کا آغاز ہوا ۔جمعرات سے سنیچر تک لڑکیوں کیلئے لنگڑی کھوکھو، والی بال، بال پاسنگ، رسہ کھینچ، ہارڈلس، تھری لیگ ریس،جبکہ ساتویں روز اتوار کو مہندی و پکوان کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔اس پروگرام میں مہمانانِ کرام کا تعارف و گل پیشی عبدالخالق سر نے ادا کئے ۔اغراض و مقاصد کے فرائض خالد اختر عبد الواحد سر نے ادا کئے۔
اسپورٹس کے افتتاح پر سابق کھلاڑی طالبہ نصرت شیخ نعیم نے کہا کہ بلند حوصلے کے سبب کامیابی ملتی ہے ۔کھیل کے ساتھ ساتھ پڑھائی بھی ضروری ہے۔کامران خان نے کہا کہ اعتماد کیساتھ کھیل اور پڑھائی میں حصہ لیں تاکہ تم کامیاب ہوسکے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی طلباء کو اپنا مستقبل بہتر بنانے کی ضرورت ہے جو انجمن معین الطلباء بہتر طریقے سے ادا کررہی ہیں۔اس موقع پر سابق کھلاڑیوں میں اسٹیٹ لیول والی بال چمپین نصرت شیخ نعیم اور عبد اللہ خلیل احمد، کامران خان جاوید خان کی خدمت میں اسکول ہذا کی جانب سے میڈل اور سرٹیفکیٹ تفویض کیا گیا ۔پروگرام کا آغاز نویں بی کے طالب علم محمد خذیمہ اسجد محمد عمران کی قرات سے کیا گیا ۔نظامت کے فرائض اظہار سر نے ادا کیا اور رسم شکریہ عبدالباساط سر نے ادا کئے ۔اس تقریب میں مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے تمام طلباء و اساتذہ کرام و معلمات بنفس نفیس موجود تھے ۔