محترم اہلیان شہر! بحمدﷲمہاراشٹرکی قدیم و بافیض دینی درسگاہ معہدمت تعلیمی اور تربیتی اعتبار سے ترقی پذیر ہے ،یہاں معیار تعلیم کی بلندی کے ساتھ ساتھ اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ تربیت کا بھی خصوصی اہتمام ہو،اور اس کا بھی خیال رکھاجارہا ہے کہ معیار تعلیم کو بلند کرنے کے لیے نمایاں کارکردگی انجام دینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے ، اس مقصد کے پیش نظر وقتاً فوقتاً معہدملت میں تقریبات اور جلسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ،آپ کو یہ معلوم ہو کر خوشی ہو گی کہ معہد ملت کے ایک ہونہار طالب علم ’’عبد اللطیف شیخ وسیم ‘‘ نے صرف ۹۶ دنوں کی قلیل مدت میں مکمل قرآن پاک حفظ کر کےنمایاں کارنامہ انجام دیا ہے۔اسی طرح دو طلبہ نے سات مہینے کی مدت میں دو تہائی سے زیادہ کلام پاک کا حصہ حفظ کرلیا ہے۔ان عزیز طلبہ کےلیے ایک تقریب اعزاز واستقبال اور دیگر طلبہ کے لیے تربیتی اجلاس مورخہ 2/جنوری 2024ءبروزمنگل کوصبح دس بجےمسجد نعمانی معہدملت٬گولڈن نگرمیں منعقد کیاجارہا ہے،جس کی صدارت حضر ت مولانامقبول ختر قاسمی صاحب فرمائیں گے۔مقررخصوصی حضرت مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب ہوں گےاور مقامی ملی فارغین مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے ان شاء اللہ!
آنجناب سے بطور خاص شرکت کی درخواست ہے ،امید ہے کہ تشریف فرماہوکر طلباء و اساتذہ معہد ملت کی حوصلہ افزائی فرمائیں گے !
آپ آئیں گے یقین ہے دل کو اس لیے بزم سجا رکھی ہے
_*شعبہ نشرو اشاعت:معہدملت٬مالیگاؤں۔*_