راہل گاندھی نے منی پور کے تھوبل سے بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل کھونگ جوم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی پور میں لاکھوں لوگوں کو نقصان پہنچایا گیا لیکن آج تک ملک کے وزیر اعظم عوام کے آنسو پونچھنے منی پور نہیں آئے، یہ شرم کی بات ہے۔