ان لائن صحافت کے لئے نہایت متحرک نام سیف نیوز جس کے ذریعے تین یو ٹیوب چینل دو انسٹا گرام پیج بلاگر اپلیکیشن سوشل میڈیا پوسٹ فیس بک پیج وغیرہ پر روانہ ادبی سماجی صنعتی سیاسی معاشرتی خبریں مضامین ویڈیو لگاۓ جاتے ہیں ملکی غیر ملکی ریاستی ضلعی شہری ادبی فزیکل دینی تاریخی و نیشنل نیوز کاسٹ کی جاتی ہیں جو ریاست کے مختلف اردو کے شہروں میں پڑھیں اور دیکھی جاتی ہیں ادارہ کے ذاتی چار سو وہاٹس گروپ کے علاؤہ دیگر آٹھ ہزار سے زائد وہاٹس ایپ گروپس میں تمام مواد شئیر کئے جاتے ہیں اور گ آباد نانڈیڑ پربھنی جلگاؤں ممبرا دھولیہ جلگاؤں کرلا بھیونڈی جیسے اقلیتی شہروں تک سیف نیوز کی رسائی ہے مالیگاؤں اسلام پورہ آگرہ روڈ دو آفس اور دھولیہ مولوی گنج مرکز مسجد شاپنگ میں آفس جاری ہے وہیں اب الحمدللہ بھیونڈی ونجار پٹی ناکہ پر بھی لب سڑک نئی آفس کا افتتاح سات جنوری کو عمل میں۔ آیا جسمیں آؤٹر رکن اسمبلی مہیش چوگھولے سینٹرل رکن اسمبلی رئیس شیخ سابق رکن اسمبلی روپیش مہاترے سابق رکن اسمبلی عبدالرشید طاہر مومن ڈپٹی مئیر عمران ولی محمد راشٹروادی صدر شعیب گڈو راشٹروادی وادی ریاستی نائب صدر سلیم سارنگ سابق سبھا پتی و سئینئر کارپوریٹر حسنین فاروقی و دیگر کارپوٹرس ایڈوکیٹ یاسین مومن پیر ذوالفقار قادری سمیت شعراء صحافی ڈاکٹرس اساتذہ علماء سیاسی سماجی صنعتی افراد نے پرخلوص شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اب بھیونڈی سے بھی باقاعدہ خبروں کا سلسلہ شروع کرنے کا عزم سیف پریوار نے ظاہر کیا تقریبات کی جھلکیاں سیف نیوز یو ٹیوب چینل پر دیکھی جاسکتی ہیں
بھیونڈی سیف نیوز آفس کا باوقار افتتاح و تقریب کا اہتمام مختلف شعبوں کے سرکردہ افراد کی شرکت
جنوری 09, 2024