شہر کا معروف تعلیمی ادارہ دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کے زیراہتمام بتاریخ 31 دسمبر بروز اتوار کو اسکول کیمپس (واقع درے گاؤں) میں "آل مالیگاؤں انٹر نرسری اینڈ کنڈرگارٹن اسکول ڈرائنگ کمپٹیشن" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر بھر کی اردو اور انگریزی میڈیم اسکولوں کی جانب سے زبردست ریسپانس ملا۔ شہر کی 38 اسکولوں کے 321 ننھے منے طلبہ شریکِ مقابلہ رہے اور انتہائی پرسکون انداز میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نرسری، جونئر کے جی اور سینئر کے جی کے طلبہ کے لیے آل مالیگاؤں ڈرائنگ کمپٹیشن انعقاد پذیر ہوا۔
اس کمپٹیشن میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے اپنے میدان میں معروف شہر کی منتخب شخصیات سراج دلار سر (ریٹائرڈ ٹیچر، معروف ڈرامہ نگار)، احمد ایوبی سر(پرنسپل جمہور ہائی اسکول)، پروفیسر سعید سر (لیکچرار ایم ایس جی کالج)، نعیم اقبال سر (ریٹائرڈ ٹیچر مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول)، امتیاز قیصر سر(چیئرمین خاتون حجن گرلس ہائی اسکول)، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ صاحب (معروف سماجی خادم)، رمضان مکی سر (انچارج سردار جونئر کالج)، آصف سبحانی صاحب (معروف قلمکار اور آرٹسٹ)، مسعود پینٹر صاحب (رکن اسکس لائبریری)، مشتاق بے اے سر (فزیکل ٹیچر جمہور ہائی اسکول)، ڈاکٹر آصف فیضی سر (پرائمری ٹیچر، آرٹسٹ اور مصنف)، عتیق الرحمن سر (ڈرائنگ ٹیچر جامعة الھدیٰ)، نور الدین سر (پرنسپل الکبیر انگلش میڈیم اسکول)، حسنات جمیل سر (ڈرائنگ ٹیچر نیشنل اردو ہائی اسکول، ایولہ)، عارف اللہ سر (ڈرائنگ ٹیچر تہذیب ہائی اسکول)، مدثر سر (معروف کراٹے ٹرینر)، رضوان ربانی سر (لیکچرار سردار کالج)، عارف نوری صاحب (معروف سماجی خادم) شروع سے اخیر تک شریک رہے اور اختتام پر اپنے گراں قدر اور حوصلہ افزا تاثرات سے نوازا۔ ان تمام کی خدمت میں اسکول کے چیرمن حذیفہ ہدائی سر نے گلوں کا نذرانہ پیش کرکے استقبال کیا۔
بچوں کے Supervision کی ذمہ داری دارالعلم کے منتخب اور Well Trained اسٹاف نے بحسن و خوبی نبھائی۔ کمپٹیشن کے انتظامات کے لیے چیرمین حذیفہ ہدائی سر کی رہنمائی اور کمپٹیشن کے کوآرڈینیٹر برکتی مصطفی سر، اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر حارث سر اور پرنسپل افراح ناز میم کی نگرانی میں جملہ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھرپور معاونت کی۔
اس موقع پر بچوں کے لیے خوبصورت Selfy Point کا بھی نظم کیا گیا تھا۔
دارالعلم انگلش میڈیم اسکول مقابلے میں شریک شہر کی تمام اسکولوں کے مینیجمنٹ و اسٹاف کی تہہ دل سے شکر گزار ہے کہ اللہ رب العزت کا فضل و کرم اور اسکولوں کے تعاون کی وجہ سے اس کمپٹیشن کا انعقاد کامیابی سے ممکن ہوسکا۔
منجانب : ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، مالیگاؤں