شہر عزیز مالیگاؤں یوں تو ادبی لحاظ سے بڑا ذرخیز مانا جاتا ہے یہاں اکثر شعری ادبی افسانوی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے باذوق سامعین کی مخلص تعداد یہاں ادبی ذوق کی تسکین پاتی ہے ادب کی بیشتر اصناف پر یہاں طبع آزمائی ہوتی ہے یہاں کے قلمکاران اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں پہلے یہاں اکثر مزاحیہ نشستیں ہوا کرتی تھیں مگر گزشتہ کئی سالوں سے محفل طنز ومزاح کا کافی اشتیاق پایا جارہا تھا اسی کمی کو محسوس کرتے ہوئے ظرافت پسند احباب کے اصرار پر زندہ دلان مالیگاؤں اور اسکس لائبریری کے اشتراک سے ہر ماہ کے پہلے منگل کو اسکس ہال میں محفل طنز ومزاح کا عزم کیا گیا اور اسی سلسلے کی پہلی تقریب سال نو کی دو جنوری بروز منگل کو ہونے دس بجے سے اسکس ہال قدوائی روڈ مالیگاؤں پر بنام مزاحیہ نشست شب انشائیہ وفکاہیہ منعقد کی گئی امید سے زیادہ خالص ادبی سامعین نے پر خلوص شرکتِ کی اور محظوظ ہوۓ
عثمان غنی اسکس صاحب نے اسماعیل اکبر صاحب کا اقتباس بطور تبرک پیش کیا رمضان فیمس مختار یوسفی محمد رضا سر صاحبان نے بہترین ہزلیں پیش کیں شفیق محسن آصف سبحانی نے مزاحیہ مضامین کو بہتر انداز سے پیش کیا نظامت مصطفیٰ برکتی سر نے کی جمیل کرانتی صاحب کا خطبہ صدارت بھی خوب رہا تاثرات میں ڈاکٹر مشاہد حسین رضوی پروفیسر مبین نذیر سرنے تقریب پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا طارق اسلم سر نے مفید مشوروں سے آگاہ کیا عثمان غنی اسکس سر نے رسم شکریہ ادا کیا سیف نیوز کی جانب سے منتظمین کو شال و گل پیش کیا گیا چاۓ کا پرخلوص نظم منتظمین نے کیا ہذیفہ سر نے سامعین میں کلینڈر کی تقسیم کی سامعین نے تخلیق کاروں اور اہتمام کرنے والوں کو خوب مبارکباد پیش کی اسکس ہال مکمل بھرا ہوا تھا عمدہ تخلیقات اور خالص سامعین کی موجودگی نے اس تقریب کو تاریخی بنا دیا منتظمین نے عزم ظاہر کیا کہ ہر ماہ پہلے منگل کو اسکس ہال میں محفل منعقد ہوگی جسمیں شہر کے ہر طبقے کے افراد قبل از وقت اطلاع دے اپنی میعاری مزاحیہ تحریریں ہزلیں انشائیہ فکاہیہ پیش کرسکتے ہیں ہر نشست میں اکابر مزاح نگاروں کی تخلیقات بطور تبرک پیش ہونگی مختلف لوگوں کو نظامت کا موقع ملے گا تاکہ ذائقہ تبدیل ہوتا رہے بیرونی فنکاروں کو بھی گاہے بگاہے مدعو کیا جاۓ گا مذکورہ محفل میں ہنسی کے فوارے کہیں نا کہیں سے اس پرآشوب دور میں اکیسجن کا کام کریں گے ایسی امید مقررین نے ظاہر کی اور اسے تواتر سے برپا کرنے کی اپیل کی