مہاراشٹر سماج وادی پارٹی یووا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے گزشتہ روز سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری پرویز صدیقی بھی موجود تھے اور مقامی سطح پر عمران عبدالباقی ، ساجد پرنس ، عمران بیٹری والے وغیرہ موجود تھے اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے بنکروں کے مساںٔل پر بات چیت کی اور حالیہ دنوں مالیگاؤں شہر کے بنکر لانس میں ہونے والی پاور لوم پریشد میں بنکروں کی جانب سے بتاۓ گںٔے مسائل کو ابو عاصم اعظمی صاحب کے روبرو پیش کیا مستقیم ڈگنیٹی نے مالیگاؤں سماج وادی پارٹی کے کام کاج کی تفصیلات سے ابوعاصم اعظمی کو آگاہ کیا اور ناگپور اسمبلی اجلاس میں مالیگاؤں سمیت ریاست کے اقلیتوں اور دبے کچلے عوام اور پاور لوم صنعت کے لںٔے نماںٔندگی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا پاور لوم صنعت کے کںٔی اہم مساںٔل سے واقف بھی کروایا اسی کے ساتھ ساتھ شہر میں بنیادی ضروریات کے تکمیل اور شہر کے قبرستانوں اور اطراف میں تعمیراتی کاموں کے لںٔے حکومت کی جانب سے فنڈ کی فراہمی پر زور دیا
ابوعاصم اعظمی صاحب نے یقین دہانی کراںٔی کہ پاور لوم صنعت اور بنکروں کے مساںٔل کو حل کرنے کے لںٔے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل رںٔیس شیخ کوشش کر رہے ہیں جلد ہی اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے پاور لوم صنعت کی بقاء کیلئے سماج وادی پارٹی کوشاں ہے اور حکومت مہاراشٹر کے متعلقہ وزراء سے رابطے میں ہے
آںٔندہ ہفتہ مالیگاؤں شہر کے قبرستانوں اور اطراف کے علاوہ شہر کے بنیادی کاموں کے لںٔے فنڈ کی فراہمی کے لںٔے ماںٔناریٹی اور دیگر ترقیاتی محکمہ کے منسٹروں سے ممبئی منتر الیہ میں میٹنگ ہوگی اور مالیگاؤں شہر کو حکومت کی جانب سے فنڈ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی
ابوعاصم اعظمی صاحب نے سماج وادی پارٹی کی مضبوطی کے لںٔے شان ہند نہال احمد مستقیم ڈگنیٹی کے ساتھ ساتھ نہالی ورکروں کے کاموں کی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ مالیگاؤں شہر اور مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کی مضبوطی میں خانوادہ ساتھی نہال احمد زبردست کردار ادا کرتے ہوئے میونسپل کارپوریٹروں کی تعداد بڑھاںٔینگے اور انشاءاللہ مالیگاؤں شہر کے مستقبل کا ایم ایل اے سماج وادی پارٹی کا ہوگا ابوعاصم اعظمی صاحب نے شہریان مالیگاؤں سے اپیل کی کہ تعلیم یافتہ نوجوان قیادت شان ہند نہال احمد مستقیم ڈگنیٹی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں انشاءاللہ مالیگاؤں شہر ضرور ترقی کریگا اور شہر کے مساںٔل حل ہونگے مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ آںٔندہ ہفتہ ممبئی منتر الیہ میں ہونے والی میٹنگ میں شہر سے ایک وفد ملاقات کرے گا تاکہ بر وقت شہر کے مساںٔل کی یکسوئی ہوسکے