الحمدللہ !گزشتہ دنوں بھاؤنا اینڈ یونیٹی ایجوکیشنل سوشل آرگنائزیشن ناسک کی جانب سے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ 2023 کے لیے پورے ضلع سے نمایاں تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کا انتخاب کیا گیا۔مقام مسرت ہیکہ شہر عزیز مالیگاؤں کے سات منتخب اساتذہ میں سے اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج مالیگاؤں کے دو معلمین ،انگلش کے بہترین ٹیچر زاہد اختر خورشید احمد اور سائنس کے ماہر معلم صدیقی سلیم شہزاد عبدالمجید صاحبان شامل ہیں۔
ان اساتذہ کرام کو بہترین ٹرافی اور سرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔اس خوشی کے موقع پرہردلعزیز ہیڈماسٹر انصاری اشفاق صدیق سر ،آفس بیئررس و جملہ اسٹاف کی جانب سے مبارکباد پیش کی جاتی ہےاور نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتے رہیں۔