الحمدللہ 6 جنوری بروزسنیچر صبح دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں انٹر کلاس بیت بازی مقابلے کا انعقاد آنریری سیکریٹری انجمن ترقی تعلیم پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب کی صدارت میں ہوا۔
قاری آصف سر نے تلاوت کلام پاک سے بزم کا آغاز کیا۔اظہر قادری سر نے ان آیات کا ترجمہ و پس منظر بیان کیا۔نوید سر نے تحریک وتائید صدارت پیش کی۔بعدہ ہردلعزیز ہیڈماسٹر انصاری اشفاق صدیق صاحب نے استقبالیہ کلمات میں مہمانان کرام کا خیر مقدم کیا۔نعیم سلیم سر نے تقریب کے اغراض ومقاصد اور مہمانان کا تعارف پیش کیا۔ہیڈماسٹر صاحب کے ہاتھوں مہمانان پروفیسر عبدالمجید صدیقی ،الحاج سراج سیٹھ صاحبان کااستقبال کیا گیا۔اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر عبدالرشید پنجاری سر ،اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر جونئر کالج محمد امین سر ،سپروائزرس عبدالستار سر، احمد مجتبی سر اور محی الدین سر رونق اسٹیج رہے۔شرائط مقابلہ کی خواندگی مبشر سر نے کی۔
نویں سے بارہویں جماعتوں کے منتخب تین تین طلبہ پر مشتمل آٹھ ٹیمیں شریک مقابلہ ہوئیں۔جنھیں اردو کے معروف شعراء کے نام سے منسوب کیا گیا۔ روایتی راؤنڈ ،لفظ راؤنڈ،شعر مکمل راؤنڈ ، شاعر کی تصویر راؤنڈ اور منظر راؤنڈ پر مشتمل یہ دلچسپ مقابلہ مسعود جمال سر ومبشر سر کی اینکرنگ میں اقبال اور ساحر ٹیم کے فائنل تک چلتا رہا ۔اور ساحر ٹیم کی تین پوائنٹ سے فتح پر اختتام کو پہنچا۔فائنل فاتح ومفتوح ٹیموں کو سرٹیفیکٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔
خطبہ صدارت میں پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب نے فن شعر گوئی پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔اردو شاعری کی خصوصیات اور مختلف میدانوں میں اردو شاعری کے زبردست اثرات کو بیان کرتے ہوۓ طلبہ کو مفید مشوروں سے نوازا۔انہیں مبارکباد و نیک خواہشات پیش کیں۔اسمعیل شمس سر کے شکریے پر یہ دلچسپ تقریب اختتام کو پہنچی۔ شکیل حنیف سر نے نظامت ،راشد جمیل سر نے جج اور مجیب سر نےاسکوررکےفرائض انجام دیے۔جبکہ طلبہ اورپروگرام کی تیاری میں مسعود جمال سر،راشد جمیل سر، رئیس کریم سر شاہد واحد سر، نعیم سلیم سر مبشر سر پر مشتمل ٹیم نے محنت کی اور پروگرام کو زبردست کامیابی سے ہمکنار کیا۔