گذشتہ کئی ماہ سے رحمان پورہ عزیز کلو اسٹیڈیم و اطراف کے علاقوں میں نلوں میں پانی کی سپلائی تاخیر سے دی جارہی تھی کئی گھروں کے نلوں میں کم فورس سے نلوں میں پانی آرہا تھا جس کی وجہ سے آج رحمان پورہ کی خواتین ماں بہنوں نے عزیز کلو اسٹیڈیم روڈ پر جمع ہوکر سوشل ورکر جمال ناصر کو بلاکر راستہ روکنے کیلئے کہا تب فوراً جمال ناصر نے واٹر شپلائی انچارج گوندے صاحب کو فون کرکے بلایا تھوڑی ہی دیر میں گوندے صاحب پربھاگ چار کے واٹر شپلائی انچارج انس و دیگر ملازمین کے ساتھ رحمان پورہ کہ پاس آئے سوشل ورکر جمال ناصر نے رحمان پورہ کی خواتین و ماں بہنوں کے سامنے گوندے صاحب و دیگر واٹر شپلائی ذمہ دار ملازمین کو کہا کے رحمان پورہ میں جو پرانے وقت صبح کے وقت نلوں میں پانی کی سپلائی دی جاتی تھی وہی وقت پر پانی دیا جائے اور جو نئی پائپ لائن ڈالنے کی وجہ سے پانی کم پریشر میں آرہا ہے اسے جلد از جلد جوائنٹ کروا کر تمام تکالیف دور کی جائیں ورنہ رحمان پورہ کی خواتین و ماں بہنوں کے ساتھ کارپوریشن گیٹ پر مورچہ لایا جائے گا جس کی ذمہ داری واٹر شپلائی ڈپارٹمنٹ و کارپوریشن آفیسران کی ہوگی، تمام باتوں کو سننے کے بعد واٹر شپلائی انجینئر گوندے صاحب نے رحمان پورہ کی ماں بہنوں کے سامنے اسواسن دیا کہ دو سے تین روز میں آپ لوگوں کی تکالیف کو ہر حال میں دور کر دیا جائے گا آپ سبھی اطمینان رکھے...
آج کے اس ہنگامی دھرنے میں رحمان پورہ کی ماں بہنوں کے علاوہ سوشل ورکر جمال ناصر شفیق بھائی ٹکیہ والے ہارون ماسٹر شاہ رخ بھوریا عمران بھائی جنید بھائی اشتیاق احمد و ادارہ الرحمان گروپ، رحمان پورہ عزیز کلو اسٹیڈیم کے ذمہ داران موجود تھے.
Yuva soch whatsapp Group ward no 14