عرصے سے ناشتے کو دن کی سب سے اہم غذا قرار دیا جارہا ہے اور اگر تو آپ اس کو اہمیت نہیں دیتے تو جان لیں کہ اپنے دن کا آغاز صحت کے لیے ناقص غذا سے کرنا انتہائی نقصان دہ اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔
صبح کی یہ پہلی غذا صحت کے لیے ضروری ہے مگر اہم بات یہ ہے کہ ناشتے میں کیا کھانا فائدہ پہنچاتا ہے؟
آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں محققین نے دریافت کیا کہ زیادہ چربی والا ناشتہ پانچ دن تک کھانے سے صحت مند افراد کی توجہ اور یاداشت کی صلاحیت
آسٹریلیا کی میکوائر یونویرسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ محض 4 دن زیادہ چربی اور چینی سے بھرپور ناشتہ کرنا بھی نمایاں دماغی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے۔
دماغ میں آنے والی یہ تبدیلیاں کسی چیز کو سیکھنے میں مشکل کا شکار کرنے کے ساتھ ساتھ یاداشت کی کمزوری کا باعث بھی بنتی ہیں۔
درحقیقت ایسی متعدد غذائیں ہیں جن کو ناشتے میں کھانا انسان کو صحت مند رہنے اور موٹاپے سے بچاﺅ میں مدد فراہم کرتا ہے۔