مالیگاؤں(پریس ریلیز)شہر پونہ میں اساتذہ کی تعلیم و تربیت کے لیے دوروزہ تعلیمی نشست منعقد کی گئی۔ پروگرام کے دوسرے دن جناب اشفاق لعل خان صاحب نے بھی شرکا ء کی خدمت میں اپنے تعلیمی سفر کی روداد و تفصیلات پیش کیں، جو نئے پرانے اساتذہ کے لیے مشعل راہ ثابت ہوئی ۔اکثر شرکاء نے کام کے مختلف میدانوں میں قسمت آزمائی کا ارادہ کیا۔اس موقع پر آنجناب کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے "نشان اعتراف " ایوارڈ پیش کیا گیا۔اللہ تعالٰی جناب اشفاق صاحب کی جملہ خدمات کو اپنے دربار میں قبول فرمائے اور دارین میں خیر وعافیت عطا کرے۔ اس اعتراف خدمات پر نشان اعتراف تفویض کیے جانے پر عہدیداران و اراکین( امیٹا) آل مالیگاؤں انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن، عہدیداران و اراکین( آئٹا ) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن، سرپرست شکیل انصاری سر، ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل و ربانی خطاطی مرکز کے روح رواں رضوان ربانی سر و دیگر اساتذہ، دوست و احباب کی جانب سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے-
اشفاق لعل خان سر کو پونہ میں "نشان اعتراف " ایوارڈ تفویض
جنوری 04, 2024