مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر کی تعلیم اور تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے میں ایسے افراد شامل ہیں جنھوں مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور شہر کا نام روشن کیا. نیز نسل نو کیلئے زندہ مثال بن گئے اور اپنی دینی, تعلیمی, طبی, صحافتی, فلاحی و سماجی خدمات سے شہریان کو فیض پہنچانے کا کام انجام یا.
شہر کے تعلیم یافتہ و باشعور افراد کی ایک انجمن بنام مالیگاؤں کلب کے زیر اہتمام شام ملاقات و تقریب اعزازبروز سنیچر 13 جنوری 2023 کو حبیب لانس میں منعقد کی گئی. اس تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کا استقبال کیا گیا. وہیں اس تقریب کی صدارت معروف سرجن ڈاکٹر سعید احمد فارانی اور بطور مہمان خصوصی شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کیں.
مالیگاؤں کلب کے فعال رکن مجاہد سلطان نے اغراض و مقاصد کے ساتھ مالیگاؤں کلب کی گزشتہ سالوں کی نمایاں کارکردگی پر روشنی ڈالی. ٹائمز آف انڈیا کے سینئر صحافی متین حفیظ (گروپ ایڈمن) نے صاحب اعزاز شخصیات کا تعارف پیش کیا.
اس موقع پر بطور صاحب اعزاز شخصیات میں حافظ عبدالطیف شیخ وسیم (96 دنوں میں قرآن مجید کا حافظ), مفتی حامد حسنین, عبدالحفیط اسعداللہ, ناصر حسین رائل, عظمت اقبال (معلم), ڈاکٹر اشتیاق احمد (پی ایچ ڈی), ڈاکٹر ساجد نعیم (پی ایچ ڈی), ڈاکٹر دلاورحسین, انصاری احسان الرحیم (صحافی), مولانا امتیاز اقبال, مبشر مشتاق, مبشر احمد ناگا, ڈاکٹر سعید فارانی, ڈاکٹر اویس فارانی, ڈاکٹر اوسامہ عبدالحمید, ڈاکٹر عبدالحمید, ڈاکٹر رحمت اللہ, ڈاکٹر مومن عبداللہ (بی ڈی ایس) اور ڈاکٹر عارف احمد (ایم بی بی ایس) نے شرکت کی.
ڈاکٹر سعید فارانی نے خطبہ صدارت میں مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کو مبارکباد پیش کی. نیز انھیں نصیحت کی کہ اپنے شعبوں میں ایمانداری سے خدمات کو انجام دیں. انھوں نے کہا کہ آج سماج کو ماہر, قابل, ہنر مند افراد کے ساتھ ایماندار افراد کی اشد ضرورت ہے.
عظمت اقبال (مثالی معلم ایوارڈ یافتہ) نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوگل کمپنی نے لاک ڈاؤن کے دوران ان کی تدریسی خدمات پر ڈکیومنٹری بنائی تھی. اس وقت تمام اسکولیں مکمل بند تھیں اور ذرائع کی کمی کے باوجود عظمت اقبال نے غریب بچوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے جاری رکھا تھا.
ڈاکٹر ساجد نعیم نے کہا کہ کسی شعبہ میں کامیابی حاصل کرنے والے یا نمایاں مقام پانے والے انسان سے پوچھا جائے کہ اب وہ جیا کرینگے ؟ تو اس کا جواب وہ یہ دینگے کہ ابھی تو شروعات ہے. کیونکہ ان کی اس کامیابی کے پیچھے انتھک محنت اور جدوجہد ہوتی ہے. موصوف نے الیکٹرانکس فیلڈ میں ساوتری بائی پھلے پونے یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور اپنے تعلیمی روداد کو پیش کیا.
ڈاکٹر اشتیاق احمد نے شہر کی پاورلوم صنعت پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی. موصوف نے طلبہ کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کی صلاح دی. نیز انھوں نے پی ایچ ڈی کے مکمل مراحل کو پیش کیا. موصوف شہر کی معروف سٹی کالج میں بطور لیکچرار خدمات انجام دے رہے ہیں اور طلبہ کی تعلیمی رہنمائی و مستقبل کیلئے فکرمند رہتے ہیں.
اس تقریب کی نظامت کے فرائض کو معروف ناطم و نمائندہ انقلاب ممبئی مختار عدیل نے بخوبی نبھایا. وہیں معروف ناظم و مقرر یاسین اعظمی نے رسم شکریہ ادا کیا. بعدازاں شاندار عشائیہ کا نظم کیا گیا. اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مالیگاؤں کلب کے ممبران نے بھرپور تعاون پیش کیا. اس پروگرام میں شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کیں جن میں ایڈوکیٹ شاہد ندیم ، شیخ رضوان عبدالمطلب، اشفاق لعل خان، خلیل عباس، عمران راشد, عبداللہ انصاری, نعمان انصاری، اشرف شیخ، عمران نورنگ، مجاہد احمد، رضوان ربانی اور مالیگاؤں کلب کے اہم اراکین شامل تھے۔