وٹامن سی ایک ضروری وٹامن ہے جو خوراک میں استعمال کیا جاتا ہے اور خاص طور پر پھلوں اور سبزیوں میں موجود ہوتا ہے جن میں خاص طور پر کھٹے اور رس دار پھل شامل ہیں۔ جسم کی صحیح طریقے سے نشوونما اور صحیح طریقے سے کام کرنے کے لئے اس کی ضرورت ہوتی ہے اس کے علاوہ جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں یہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وٹامن سی کے فوائد
وٹامن سی چونکہ پانی میں گھلنے والا وٹامن ہے لہذا یہ خون میں شامل ہوکر جسم کے ٹشوز تک پہنچتا ہے لیکن یہ جسم میں ذخیرہ نہیں ہوتا لہذا روزانہ کی بنیاد پر اسے لینا چاہیئے۔یہ انفیکشن کو کنٹرول کرنے اور زخموں کو بھرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو فری ریڈیکلز کو بے اثر کرتا ہے اس کے علاوہ جسم کے مدافعتی نطام کو مضبوط بنانے میں کارگر ہوتا ہے
کاکاڈو پلم ایک آسٹریلوی مقامی سپر فوڈ ہے اس میں سنترے سے 100 گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے 100 گرام کاکاڈو پلم میں 5300 گرام وٹامن سی ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ پوٹاشیم، وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈینٹ لیوٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔
مرچیں