اسکس لائبریری اورزندہ دلان مالیگاؤں کے زیر اہتمام محفل طنز و مزاح سلسلہ نمبردو کا انعقاد مورخہ چھ فروری بروز منگل شب پونے دس اسکس لائبریری ہال میں کیا گیا ۔ جسے جشن ظہیر قدسی و مختار یوسفی" کے طور پر منایا گیا ۔ اس تقریب کا آغاز رضوان ربانی صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ دونوں صاحبان اعزاز کو سرخ قالین پر چلاتے اور گل افشانی کرتے ہوئے اسٹیج تک لایا گیا انکے ہمراہ صدر صدر تقریب عبدالمجید صدیقی محترم سراج دلار مومن اصف صاحبان بھی تھے بڑے ہی شفگتہ انداز میں ظہیر قدسی اور مختار یوسفی صاحبان کے لئے افتاحیہ استقبالیہ کلمات ادا کئے گئے۔ بعد ازاں اسکس لائبریری، زندہ دلان مالیگاؤں اور مالیگاؤں آرٹس کلچرل ایسوسی ایشن ، سیف نیوز پیرا ڈائزاسکول اور دیگرلوگوں کی جانب سے صاحبان اعزاز کی خدمت میں گلدستہ، شال اور و نذرانے۔ پیش کئے گئے تبرک طاہر انجم صدیقی نے مرحوم الیاس صدیقی صاحب کی شگفتہ تحریر بعنوان " ظہر قدسی کا خوردبین جائزہ" اور آصف سبحانی نے مختار یوسفی پر مضمون مختار پتر پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا نعیم سلیم سر نے پیروڈی اور مسعود ملک نے چند مزاحیہ قطعات پیش کئے۔ عجیب انصاری اور منصور اکبر نے زبردست انشائیہ پیش کر کے محفل کو زعفران زار کر دیا ۔
ظہیر قدسی اور مختار یوسفی صاحبان نے اپنے تاثرات میں منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے اپنے کلام سنائے اور سامعین کو قہقہ لگانے پرمجبور کردیا۔ خطبہ صدارت میں صدر محفل نے بھی اپنی ایک شگفتہ تحریر سامعین کے گوش گزار کی نظامت کے فرائض عثمان غنی اسکس صاحب نے بڑے منفرد اور شگفتہ انداز میں ادا کی مسعود رمضان پینٹر نے رسم شکریہ ادا کیا محفل طنز ومزاح کا کامیاب اختتام ہوا۔ اسکس ہال زندہ دل سامعین سے بھرا ہوا تھا ۔