بہت خوشی کی بات ہیکہ ہمارے ہردلعزیز دوست رضوان ربانی سر کے صاحبزادے حافظ محمد مدثر نے ٢٦رجب ۱۴۴۵ھجری بروز بدھ (چہار شنبہ) کو یعنی ستائیسویں شب کو مدرسہ تاج الشریعہ مصباح العلوم سے مدّوسیٹھ کی مسجد اسلام پورہ میں پورا کلام پاک سنانے کی سعادت حاصل کی - ٢٠١٩ء میں محمد مدثر نے دارالعلوم حنفیہ سنّیہ سے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی تھی اور رضوان ربّانی سر کے بڑے صاحبزادے محمد مصدق ماشاءاللہ نیٹ امتحان کی تیاری میں مصروف ہیں ہم سبھی جانتے ہیں کہ رضوان ربّانی سر درس و تدریس کی ذمے داریوں کے ساتھ ساتھ کئی تعلیمی و ادبی تنظیموں کے فعال رکن ہیں شہر کے مختلف مقامات پر ربانی خطاطی مرکز کے تحت کتابت کلاسیس بھی کامیابی سے چلا رہے ہیں نیز بیرون شہر پربھنی، کاسودا، اجنگ وڑیل اور شرڈی جیسے شہروں میں بھی خوشخطی کے ورکشاپ لیے ہیں۔ اور بیشتر علمی و ادبی تقاریب میں نظامت کے فرائض انجام دیتے رہتے ہیں -
قابل ستائش بات ہیکہ تعلیمی ادبی و سماجی طور سے مصروفیات کے باوجود آپ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت میں بھی کوئی کمی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں جب ہی تو ١٢ ویں سائنس میں رہتے ہوئے حافظ محمد مدثر صاحب نے ایک دن میں کلام پاک کا مکمل دَور کیا یعنی کلام پاک سنایا -
سماجی و تعلیمی خدمات کی مرحوم بقرعیدی سردار خاندان کی روایت رہی ہے کہ خود بقرعیدی سردار سماج کے پنچایتی معاملات کو بہ حُسن و خوبی حل کیا کرتے تھے اُنکے صاحبزادے سبکدوش پرائمری مدرس ریاض الدین ربّانی سر آج بھی سماجی و تعلیمی کاموں میں مصروفِ عمل ہوتے ہیں اور ربّانی حضرت کے صاحبزادے رضوان ربّانی سر کو اور اُن کی تعلیمی ادبی و سماجی ایکٹیویٹیز کو تو ہم سبھی جانتے ہی ہیں کہ رضوان سر کس طرح اپنے ہنستے مسکراتے وجود کے ساتھ اپنی تعمیری و مثبت سوچ کے ساتھ سماج میں نہ صرف اپنا ایک نمایاں مقام بناے ہوئے ہیں بلکہ انکے بچے بھی پوری سعادت مندی و فرمانبرداری کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں - اللہ سے دعا گو ہوں کہ اُنکا بڑا بیٹا محمد مصدق نیٹ میں بہترین کامیابی حاصل کرے اور دَور کی سعادت سے سرفراز ہونے والا بیٹا حافظ محمد مدثّر بھی بارہویں سائنس پاس کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ پیشے میں کامیابی حاصل کرے نیز تاحیات اپنے حفظِ قرآن کی حفاظت کرے آمین - اللہ پاک دونوں بچوں کے والدین کو اُنکے دادا دادی کو اُنکے نانا نانی کو نیز سبھی اہلِ خانہ کو دونوں جہاں میں سرخرو فرمائے. آمین یا رب العالمین - دعا گو:- عمران جمیل (آۓ جے اکیڈمی، مالیگاؤں)