شہر عزیز کے تعلیمی میدان میں اپنے منفرد شناخت رکھنے والے تعلیمی ادارہ نیو ارا انگلش میڈیم اسکول جو کہ انگریزی، اردو اور دینی تعلیم کے لیے ایک علاحدہ مقام رکھتا ہے۔ اسکول کے روح رواں محترم اظہر مہدی سر کے خیال کے مطابق بچوں کی ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ جسمانی نشونما بھی ضروری ہے تاکہ بچے زندگی کے ہر میدان میں حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکیں۔اسی خیال کے مدنظر اور اپنے الگ انداز کو برقرار رکھتے ہوئے 26 جنوری کے موقع پر طلباء میں خشک میوہ جات کی تقسیم کی گئی۔خشک میوے غذائیت سے بھرپور اور صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔یہ مختلف اجزاء مثلاً پروٹین، وٹامن، معدنیات اور فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔خشک میوے کا استعمال جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔
واضح ہو کہ مالیگاؤں شہر میں گزشتہ 12 سال پہلے نیو ارا انگلش میڈیم اسکول کے چیئرمن اظہر مہدی سر کے ذریعے 15 اگست 26 جنوری جیسے قومی دنوں پر مٹھائی اور چاکلیٹ کی بجائے میوہ جات کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔الحمدللہ یہ سلسلہ آج بھی اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے ۔جو کہ ننھے منے نو نہالوں کی بہتر نشو نما کا معاون اور لوگوں کے لیے ایک پیغام بھی ہے کہ آج کی نسل اگر مضبوط ہو تو کل کا مستقبل بھی انشاءاللہ روشن ہوگا۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت محترم کے ارادوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچاے۔