الحمدللہ! 9 فروری 2024ء بروز جمعہ ATT ہائی اسکول گراؤنڈ، قدوائی روڈ مالیگاؤں میں سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام و آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ(نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کی نگرانی میں جاری جامعہ قادریہ نجمُ العلوم، جامعہ عائشہ صدّیقہ نجمُ العلوم، جامعہ خدیجۃُ الکبریٰ نجمُ العلوم کے تقریباً 96 طلباء و طالبات کی دستارِ بندی و رداء پوشی کی مناسبت سے عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہےـ جسمیں دنیائے اہلسنّت کی تین عظیم المرتبت شخصیات سراجُ الفقہا، محققِ مسائل جدیدہ حضرت مفتی نظام الدین رضوی صاحب قبلہ، داعئ کبیر، عطائے مفتیٔ اعظم حضرت علاّمہ مولانا شاکر علی نوری صاحب قبلہ(امیر سنی دعوت اسلامی ممبئی)، بلبل باغ مدینہ الحاج قاری محمد رضوان خان صاحب قبلہ ممبئی کی آمد ہورہی ہےـ جلسۂ دستارِ بندی و رداء پوشی کو کامیاب بنانے کے لئے شہر مالیگاؤں میں تشہیری سرگرمیاں جاری ہیں ـ سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے علمائے کرام، حفاظ عظام کے ذریعہ شہر بھر کی مساجد اہلسنّت میں اجتماعات کا انعقاد ہورہا ہےـ مبلغین سنی دعوت اسلامی روزآنہ مختلف علاقوں میں چوک درس اور کارنر میٹنگوں کے ذریعہ اہلیانِ مالیگاؤں کو جلسۂ دستارِ بندی و رداء پوشی میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں ـ وہیں پر اراکین سنی دعوت اسلامی پورے شہر میں پوسٹر چسپاں کررہے ہیں ـ اکابرین کی آمد کے پیش نظر عوام اہلسنّت میں جوش و جذبہ کا ماحول نظر آرہا ہےـ رپورٹ : سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (میڈیا ٹیم)
نو فروری بروز جمعہ جلسۂ دستارِ بندی و رداء پوشی میں امیر سنی دعوت اسلامی مولانا شاکر علی نوری
فروری 08, 2024