(پریس ریلیز) الحمدللہ....! خلیفۂ انوارالمشائخ ، اشرف الحفاظ حضرت الحاج حافظ ساجد حسین اشرفی علیہ الرحمہ کا قائم کردہ ادارہ دارالعلوم اہلسنّت غوثِ اعظم مالدہ ، مالیگاؤں امسال اپنا 23 سالہ تعلیمی سفر مکمل کر رہا ہے. اس پر مسرت موقع کی مناسبت سے دارالعلوم غوثِ اعظم، جامعہ اُمّ حبیبہ للبنات، اور جامعہ خدیجہ حجّن للبنات کا مشترکہ 23/واں سالانہ اجلاس تقریب تکمیل حفظ قرآن ، ختم بخاری و افتتاح بخاری شریف دارالعلوم ھٰذا کے سرپرست آل رسول ، شہزادۂ سرکارکلاں ، حسن المشائخ ، حضرت الحاج الشاہ سید محمد حسن اشرف اشرفی الجیلانی صاحب قبلہ (کچھوچھہ شریف) کی سرپرستی و صدارت میں مورخہ 17 فروری 2024ء بروز سنیچر صبح 10 بجے حضور مفتیٔ اعظم گراؤنڈ (متصل جامع مسجد زیتون حجّن) مالدہ شیوار مالیگاؤں میں منعقد ہوگا. اس بابرکت تقریب میں 4 خوش نصیب طلبا شہزادۂ سرکارکلاں کے روبرو قرآن کریم کی آخری چند سورتوں کی تلاوت کر کے زمرہ حفاظ میں داخل ہوں گے. اور 6 خوش نصیب طالبات بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس لے کر زمرہ عالمہ و فاضلہ میں داخل ہوں گی. جبکہ 6 طالبات افتتاح بخاری شریف کی سعادت حاصل کریں گی. دعا کی قبولیت والی اس تقریب میں عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست ہے.
نوٹ (1): دستار بندی و رداء فضیلت کا پروگرام عید کے فوراً بعد ماہِ شوال میں عمل میں آئے گا.
(2) حضور والا کا قیام 15 فروری تا 21 فروری 2024ء دارالعلوم غوثِ اعظم سے متصل خانقاہ شریف مالدہ شیوار میں رہے گا.
المعلن : شعبۂ نشر و اشاعت دارالعلوم غوثِ اعظم مالیگاؤں