منگل 6 فروری 2024 کو علماء اہلسنت بھیونڈی کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں ملک کے بگڑتے ہوئے حالات پر علماء نے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور ان حالات میں کیا کرنا چاہیے اس پر اپنی اپنی رائے پیش کی ساتھ ہی *مولانا سلمان ازہری صاحب* کی گرفتاری کی مذمت کی اور حسب ذیل قرار دادیں پاس کیں ۔
حکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائےمسلمانوں کی مساجد پر جس طرح سے دعوے کئیے جارہے ہیں اور دو قوموں میں انتشار پیدا کیا جارہاہے ہے یہ سلسلہ ختم کیا جائے پلیسس آف ورشپ ایکٹ 1991 کی پابندی کی جائے یہ ایکٹ اسی لیے بنایا گیا تھا کہ اس طرح کے بےجا دعوے کرکے ملک میں انتشار واختلاف سے بچا جاسکے ۔
مدارس دینیہ کے خلاف چلائی جانے والی تحریک پر روک لگائی جائے مدارس کو تالا لگانے یا نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کاروائی ہمارے لئے ناقابلِ تسلیم ہے۔
ملک میں مسلمانوں کی لاکھوں مسجدیں اور مدارس ہیں جس کے لئے استاذ امام موذن کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ مدارس کے ذریعے ہی پیدا ہوتے ہیں اس طرح سے لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم ہوتا ہے اس لئے مدارس اور اس میں ہونے والی تعلیم کو حکومت حصول روزگار کا ذریعہ تسلیم کرےملک میں فرقہ پرستی اور نفرت کا ماحول پیدا کرکے آپسی بھائی چارے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے حکومت اس امر میں اپنی ذمہ داری نبھائے ۔
*مولانا سلمان ازہری بے قصور ہیں ان کو فورا رہا کیا جائے*
دلی میں سپریم کورٹ کے وکلاء اور ریٹائرججوں نے ای وی ایم ہٹانے اور بیلیٹ پیپر سے الیکشن کرانے کی جو تحریک شروع کی ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی تائید میں ایک تحریر بھی جاری کی جارہی ہے نیز ملک کے علماء ومشائخ اور تنظیموں اداروں کے ذمہ داران سے بھی ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس تحریک کی حمایت فرمائیں اور تائیدنامہ لیٹر پیڈ پر جاری کریں تاکہ بدعنوانی کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے والوں کو روکا جاسکے۔
جمعہ کے روز مسلمانوں کو جامع اور تعمیری پیغام دینے کے لئے خطبہ مرتب کرنے کا منصوبہ بنایاگیا اور ایک ہی خطبہ بھیونڈی کی ساری مسجدوں میں ہو اس کی کوشش کی جائے گی میٹنگ میں شریک تمام علماء وائمہ ان قرار دادوں کی تائید وحمایت کی میٹینگ میں حسب ذیل علماء شریک تھے۔
مفتی مبشر رضا مصباحی،مولانا اکمل گیاوی،مولانا حافظ اکرم اشرفی،مولانا شمشاد نوری ،مولانا اجمل حسین یار علوی،مولانا سجاد برکاتی،قاری ارشاد،مولانا شاہ نوازقادری ،مولانا مدثر حسین مصباحی،مولانا نثارالقادری،مولانا منظور عالم ،حافظ دانش ،حافظ و قاری ناصر حسین نقشبندی ،مولانا سنجرالقادری،مفتی عمر،مولانا مہتاب عالم،مولانا فہیم الدین اشرفی ،مولانا علی حسین ہاشمی،مولانا عبدالحسیب،مولانا ارشاد ھدوی،مولانا محمد قمرالدین،مولانا محمد معراج احمد تیغی،مولانا عرفان احمد،مولانا حسین رضوی،مولانا ادریس،مولانا ندیم احمد،مولانا رضاءالمصطفےامجدی،مولانا محمد ناظم رضا،مولانا محمد عادل امجدی،مولانا اکرام خان،مولانا ابوطلحہ واسطی،حافظ نور عطاری،مولانا ارشد نقشبندی،مولانا عمادالدین ،مولانا اشتیاق احمد،مولانا شاکر احمد نوری ،مولانا مبارک حسین،مولانا نور سعید،مولانا توحید و مہمان میں دراج شمیم کامنکر (کے کے) ،اراکین کوٹرگیٹ مسجد ٹرسٹ میں نسیم رضا،حاجی شکیل،اعجاز شیخ،حاجی مزمل،عبدالصمد،انصار،محبوب ماموں،سمیرخادم ،حسین خادم ودیگر حضرات شامل تھے۔