کہ فرض کی راہ میں پتھر نہیں دیکھے جاتے
نیوارا انگلش میڈیم اسکول
بہترین استاد وہ ہوتا ہے جو طالبعلم کی محنت ، علم و فہم اور تعلیمی صلاحیت کی عمق کو نشانہ بناتا ہے۔ اس کا مقصد طلبہ کی ترقی اور تعلیمی فہم کو بڑھانا ہوتا ہے۔ بہترین استاد اخلاقی اصولوں کی پیروی کرتا ہے۔ ان کی تعلیمی روش میں احترام، انصاف اور معاشرتی نقطۂ نظر سے بھی بہترین تربیت ہوتی ہے۔
خادمین امّت ٹرسٹ کی جانب سے منعقد کردہ سیرت ﷺپروگرام - 17 ۱۴۴۵ بعنوان "قدافلح المومنون" میں الحمد لله نیوارا انگلش میڈیم اسکول سے محترمہ اقصیٰ الفیہ محمدسالم صاحبہ کو مثالی معلمہ کا ایوارڈ پیش کیا گیا۔ یہ پروگرام جلگاؤں میں منعقد کیا گیا تھا ۔ جہاں محترمہ موصوفہ کی قابلیتوں کو سراہتے ہوئے مثالی معلمہ ضلع سطح "ماں عائشہ صدیقہ ؓ" ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ معلمہ کی غیر معمولی لگن، مہارت اور تدریس کے جذبے کو سر اہنے کے علاوہ طلباء کے ساتھ مثبت تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔ ہم دعا گو ہیں اللہ پاک اسی طرح نیوا را انگلش میڈیم اسکول کو کامیابی سے سرفراز کرے اور اساتذہ کو ترقی عطا فرمائے۔