(پریس نوٹ)(عبدالخالق صدیقی)مہاراشٹر کانگریس پارٹی کو ایک اور جھٹکا کیونکہ آج مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلئ اشوک چوہان نے بھی کانگریس سے استعفئ دے دیا ہے بتایا جاتا ہیکہ انکے ساتھ دس سے زائد لیڈران نے بھی کانگریس چھوڑدیئے ہیں
8دسمبر 2008سے9نومبر 2010 تک مہاراشٹر کے وزیر اعلئ رہ چکے اشوک چوہان 28اکتوبر 1958کو پیدا ھوئے تھے۔مہاراشٹر کانگریس پارٹی کی سکریٹری شپ سے سیاسی میدان میں اترنے والے اشوک چوہان سابق مرکزی وزیر داخلہ و مہاراشٹر سابق وزیر اعلئ شنکر راؤ چوہان کے بیٹے ہیں مہاراشٹر کی واحد باپ بیٹے کی جوڑی ہے جو ریاست میں وزیراعلئ کے منصب پر براجمان رہ چکے ہیں اشوک چوہان کی سیاسی ترقی میں شنکر راؤ چوہان کا دخل بتایا جاتا ہے2008/10تک وزیر اعلئ کی کرسی پر بیٹھنے سے پہلے سرکاری محکموں کی مختلف کمیٹیوں میں بھی انکو کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔2014 مہاراشٹر سے کانگریس پارٹی سے اکیلے ممبر پارلمینٹ منتخب ھوئے تھے جبکہ 2019 میں اشوک چوہان اور انکی بیوی اسمبلی پہونچے ہیں اشوک نے کانگریس کی بنیادی رکنیت کے ساتھ mla شپ سے بھی استعفئ دے دیا ہے انکی بیویMLA ۔امیتا۔ چوہان بھی انکے ساتھ مستعفی ھوئی ہیں
اشوک چوہان کے کا گانگریس چھوڑنے کے پیچھے بھی ED.اور CBI کا خوف بتایا جارہا ہے جبکہ اس تعلق سے کانگریس صدر نانا پٹولے۔۔شیوسینا چیف ادھو ٹھاکرے نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے مہاراشٹر کانگریس سے اس سے پہلے ۔۔دیورا۔بابا۔اور اب چوہان کے استعفئ نے کانگریس پارٹی میں بڑے پیمانے پر اتھل پتھل مچادی ہے۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر بھاجپ لیڈران بم بندوق سے اتنا خائف نہیں ھونگے جتنا ED اورCBI سے خوف زدہ ہیں اس خوف کی وجہ انکے کردار میں کہیں نہ کہیں جھول ھوسکتی ہے بہر حال 15فروری تک اشوک چوہان کے بھاجپ میں شامل ہونیکی بھی گونج ہے۔۔