(مالیگاؤں)پریس ریلیز :- مورخہ 6 فروری بروز منگل شب ٹھیک 9 بج کر 47 منٹ پر اسکس لائبریری ہال میں اسکس لائبریری کے زیرِ اہتمام اور زندہ دلان مالیگاؤں کے زیرِ انصرام مزاحیہ محفل اسّی کی دہائی کو چھو لینے والے *مختار یوسفی اور ظہیر قدسی* صاحبان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں منعقد کی جارہی ہے.
اس محفل کی صدارت کے فرائض پروفیسر *عبدالمجید صدیقی* صاحب (سابق پرنسپال سٹی کالج) اور نظامت کے فرائض *عثمان غنی اسکس* صاحب انجام دیں گے.
*ڈاکٹر الیاس صدیقی* صاحب کی تحریر کی کا تبرک *طاہر انجم صدیقی* صاحب پیش کریں گے. جبکہ فنکار کے طور پر *آصف سبحانی، مسعود ملک، منصور اکبر، نعیم سلیم اور عجیب انصاری* صاحبان اپنی طنزیہ و مزاحیہ شعری و نثری تخلیقات پیش فرما کر آپ کے مزاح کے ذوق کی تسکین کا سامان کریں گے.
زندگی کی الجھنوں سے بیزار عوام الناس و خواص لناس اس مزاحیہ نشست میں شرکت کر کے اپنے آپ کو تروتازہ کر سکیں گے- لہذا التماس ہے کہ آپ اس مزاحیہ محفل میں مع احباب شرکت فرمائیں. نوازش ہوگی.
آپ کی آمد کے منتظر : صدرواراکین اسکس لائبریری و زندہ دلان مالیگاؤں.