12 جنوری 2024 - شھر مالیگاؤں کے لئے یہ فخر کی بات ھے کہ دنیا بھر میں اپنا اور اپنے شہر مالیگاؤں کا نام روشن کرنے والے فرزند شہر، فخر مالیگاؤں، انجنیئر جناب حاجی فیاض سلطان صاحب، سائنسدان و ماھر توانائی نے امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ، ٹیکساس، امریکہ سے اعلی تکنیکی محتسب (اے پی آئی لیڈ آڈیٹر) اور (اے پی آئی یو ٹرینر) کی سند حاصل کی جس کی نسبت سے موصوف کو دنیا بھر کے تمام ممالک میں امریکی پروجیکٹس کے لئے توانائی و تکنیک کی چارہ جوئی اور تکنیکی تربیت کاری کے لئے مقرر کیا گیا ھے - ما شا اللہ
شہر مالیگاؤں کے لئے مسرت کا مقام ھے کہ فیاض فاؤنڈیشن کے توسط سے ھمارے بچوں کے لئے تعلیم و روزگار کے مزید موقع وارد ھوں گے -