مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ
شاعر و ادیب ارشد مینا نگری صاحب کا آج مورخہ 5 فروری 2024 بروز پیر دوپہر دو بجے مختصر سی علالت کے بعد اس دار فانی سے کوچ کر گئے.
مرحوم میونسپل اسکول کے صدر مدرس کے ساتھ امن کمیٹی کے فعال رکن تھے. ارشد مینا نگری کو اردو زبان کے ساتھ ساتھ مراٹھی اور فارسی زبان پر عبور حاصل تھا. 20 سے زائد کتابوں کے مصنف ارشد مینا نگری کا شمار نابغہ روزگار شخصیات میں ہوتا تھا.
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے آمین یا رب العالمین ۔
شرکائے غم :خیال اثر, واحد انصاری, سلیم جھانگیر و شعرائے مالیگاؤں