گورنر آف مہاراشٹر کی ماتحتی میں حکومتی سطح پر یشونت راؤ چوہان یو نیورسٹی کی سرگرمیاں تعلیمی ٹیکنیکل و سماجی امور کے تعلق سے جاری رہتی ہے۔ یہ خالص سرکاری ادارہ ہے۔ جس کا سر براہ وقت کا گورنر رہتا ہے۔ مالیگاؤں میں با صلاحیت ، باہنر ہاتھوں کی کمی نہیں۔ یہ بات مشاہدے میں آئی کہ غیر منظم سیکٹر سے وابستہ افراد سرکاری سطح کی پالیسیوں سے استفادہ حاصل نہیں کر پاتے ۔ جس کے اہم اسباب میں یہ بات بھی شامل ہے کہ معلومات کی کمی یا اجتماعی طور سے کوئی موثر جد و جہد نہیں ہوتی۔ سرکاری دستاویزات قانون کی نظر میں انتہائی اہمیت کے حامل ہین جس کی مثال ہم ڈرائیونگ لائسنس سے لے سکتے ہیں کہ ایک ڈرائیور کے پاس ۳۰ سالوں کا تجربہ ہے۔ وہ اپنے کام میں ماہر و مشتاق ہے۔ لیکن اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں، دوسرا ڈرائیور جس کو صرف مہینے کا تجربہ ہے لیکن اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے قانون کی نظر میں اول الذکر ڈرائیور نہیں۔ بلکہ کچھ ماہ کا تجربہ رکھنے والا ڈرائیور ہے کیونکہ اس کے پاس قانونی طور سے گاڑی چلانے کا لائسنس ہے۔ یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کی جدو جہد سے ماضی میں مقادم ، وارپر سائزر حضرات کو یشونت راؤ چوہان یونیورسٹی کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا وہیں تعلیمی سطح پر مالیگاؤں و دھولیہ کے کئی طبقہ محنت کشاں سے وابستہ لوگوں نے فاصلاتی کورس کے ذریعے تعلیم حاصل کی۔ خوش آئند بات یہ رہی کہ ان میں سے بیشتر
گریجویٹ بھی بن گئے ان کے اعزاز میں باوقار تقریب بھی یونین کے منصوبے میں ہے۔
حالیہ دنوں یشونت راؤ چوہان اوپن یونیورسٹی گیان گنگا گھر و گھر کے تحت ٹیلر نٹر، میکا یک فیشن ڈیزائنرس کو ٹیفکیٹ دینا چاہتی ہے۔ نہایت آسان ٹیٹ کے ذریعے اس تعلق سے فارم کی تقسیم جاری ہے ۔ شهریان ضرور اس سے فائدہ اٹھائیں۔ تا کہ یہ سرٹیفیکٹ سرکاری ونجی نوکریوں میں کام آسکے ۔ اس تعلق سےاٹھارہ فروری کوملت انگلش اسکول میں تقریب منعقد کی گئی ہے۔ دیگر تفصیلات شیخ عقیق سر، چاند خان سر میڈیا کےتوسط سے عوام تک رابطہ قائم کریں گے۔
فارم حاصل کرنے اور دیگر معلومات کے لئے رابطہ نمبر 92264 90271۔۔۔۔۔۔
79722 39323