2024 کا پارلیمنٹ الیکشن صرف شریعت و ملک کے آئین و دستور کے تحفظ و بقاء کیلئے ہے۔ کیونکہ ہم ملک کے 130 کروڑ اقلیتی طبقے کے لوگ 2014 کے بعد سے مسلسل دیکھتے آرہے ہیں کہ اس ملک میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے بنائے ہوئے قانون ساز دستور کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے۔ اور آج کی موجودہ مرکزی سرکار ملک کی اقلیتی عوام کے خلاف ہر دن نت نئے قائدے قانون بناکر اسکے بارے میں زہر اگل رہی ہے۔ یہاں تک کہ یہ بھی کہا گیا کہ یہ 2024 کا ملکی الیکشن تاریخ کا آخری الیکشن ہوگا اسکے بعد کوئی الیکشن نہیں ہوگا۔ اور اقلیتوں سے ووٹ دینے کا جمہوری حق چھین لیا جائے گا۔ اور ملک یکساں سول کوڈ سے چلے گا ۔ ہماری اس ملک ہندوستان کی 130 کروڑ اقلیتی عوام سے دردمندانہ اپیل کی جاتی ہیکہ ان 10 سالوں میں ہم نے بہت ظلم ستم جھیلا ہمارے اوپر ظلم بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں 10 سال پہلے ملک کے حالات کیا تھے ؟ اور آج کیا ہے۔ اس ملک کی ہر ذات، ہر دھرم کی عوام بخوبی جانتی ہے۔ لہذا اب وقت ہے کہ بیدار رہیں اور 2024 کے پارلیمنٹ الیکشن میں اپنے اپنے حلقے میں اپنا جمہوری حق ادا کرنے یعنی کے اپنا ، ووٹ ، ضرور دیں اور اپنے حلقے کے ووٹروں کو بھی بیدار کریں.کہ بی جی پی کو ہرانے کیلئے جو بھی سیکولر امیداور ہو اسے ووٹ دیں ۔ گرمی و دھوپ کی تپش کو نا دیکھیں بلکہ ملک کے آئین دستور کے تحفظ و بقاء کیلئے ، شریعت کے تحفظ کیلئے ، اپنے گھروں سے نکلیں اور جس تاریخ کو اپنے حلقے میں ووٹ ڈالنے کا دن ہو ضرور با ضرور ووٹ ڈالنے جائیں ۔ اور جہاں بھی بی جی پی کو شکست دینے والا سیکولر امیداور ہو اسے ووٹ دیں اور دلوائیں ۔ کم سے کم اقلیتوں کو چاہئے کہ %90 ووٹنگ ہو تاکہ ملک ہندوستان کا نقشہ و چہرہ مہرہ تبدیل ہو اور ملک سمیت ہماری شریعت محفوظ رہے ملک کا آئین دستور محفوظ رہے۔
نوٹ : پورے ملک کی مساجد سے یہ اعلان کیا جائے کہ ووٹ ہمارا جمہوری حق ہے اسے ہر حال میں ووٹ دیکر ادا کریں۔
تحریر ۔ آصف بنداس