جدید طرز تعلیم کے لئے شہر و بیرون شہر میں مشہور نیو ارا انگلش میڈیم اسکول میں سالانہ امتحان براۓ تعلیمی سال 24-2023 کے نتائج کے اعلان کے لئے والدین و سرپرستوں کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں روّیت کے مطابق ہر کلاس سے اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلباء کے ساتھ ساتھ سو فیصد حاضری ریکارڈ قائم کرنے والے طلباء، نیز ایک اور دو دن غیر حاضر رہنے والے طلباء کو بھی منفرد و معیاری انعامات سے نوازا گیا۔ جس میں ٹرافی، میڈل، کمپاس بکس، اسٹیشنری کٹ، ٹفن، بوتل وغیرہ ان گنت انعامات شامل تھے۔ یہی نہیں بلکہ ہر کلاس کے وہ طلباء جنہوں نے فرسٹ سمسٹر کے مقابلے سیکنڈ سمسٹر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے (%20 ترقی حاصل کی ہے ) ایسے طلباء کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ انھیں انعامات سے نوازتے ہوئے یہ باور کرایا گیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
واضح ہو کہ نیو ارا انگلش میڈیم اسکول شہر عزیز کی وہ واحد درسگاہ ہے جہاں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلباء کے علاوہ صد فیصد حاضری ، ایک یا دو غیر حاضری پر اور %20 تعلیمی ترقی پر بھی طلباء کو انعامات دیئے جاتے ہیں ۔ جو اس اسکول کی اپنی شناخت اور انفرادیت کو قائم رکھتے ہوئے اسکول ھذا کے چیئرمن محترم اظہر مہدی سر کی منفرد و قائدانہ صلاحیتوں کی ترجمانی کرتے ہیں ۔اللہ رب العزت کے حضور دعا ہے کہ خالق دو جہاں موصوف اور اسکول ہیڈ مسٹریس محترمہ عرفانہ مہدی کی ان کاوشوں کو قبول کرتے ہوۓ انھیں مزید حوصلہ و ترقی عطا فرماۓ۔ آمین