پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے منسلک صحافی برادری کو 3، مئی بروز جمعہ کو عالمی سطح پر منائے جانیوالے عظیم صحافتی تہوار 'عالمی یوم آزادی صحافت( World Press Freedom Day) 'کے موقع پر خلوص مبارک باد یہ عظیم صحافتی تہوار اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت ہر سال 3، مئی کو منایا جاتا ہے اقوام متحدہ کے رکن ممالک جن میں ہمارے ملک ہندوستان کا بھی شمار ہے اس دن کو بطور عالمی یوم آزادی صحافت مناتے ہیں اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق یونیسکو نے اپنے جنرل کانفرنس کے چھبیسویں اجلاس میں جو 15، اکتوبر تا 7،نومبر 1991 کو منعقد ہوا تھا اس اجلاس کی قراد داد 4.3 / C 26 کے ذریعہ اس دن کو منانے کی سفارشات پیش کی گئی تھی بعدازاں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے باقاعدہ منظوری دی اور ہرسال 3، مئی کو عالمی یومِ آزادی صحافت منایا جاتا ہے جس کا آغاز 1993 سے کیا گیا
پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے منسلک صحافی برادری کو عالمی یوم آزادی صحافت World Press Freedom Day کے موقع پر مبارکباد
رپورٹ احرار نیوز