خود کشی، بزدلی اور کم ہمتی کی دلیل ہے۔ یہ کم زور و مایوس لوگوں کے لیے زندگی کے مسائل و مشکلات، آزمائشوں اور ذمے داریوں سے راہِ فرار اختیار کرنے کا ایک غیر اسلامی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی طریقہ ہے۔ دور حاضر میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے ہر ممکن سطح پر کوششیں کرنا نہایت ضروری ہے، اسی ضرورت کے پیش نظر سوادِ اعظم اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام 3 مئی 2024ء بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء مرکزِ اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ،شہید عبد الحمید روڈ المعروف کسمباء روڈ مالیگاؤں میں ایک عظیم الشان سنی اجتماع بعنوان "خودکشی!!! مسائل.... اور حل....." منعقد ہوگاـ جسمیں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کا ایمان افروز، فکر انگیز اصلاحی خطاب ہوگاـ اہلیانِ شہر سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس بامقصد اجتماع میں مع دوست و احباب شریک ہوکر عند اللہ عند الرسول ماجور ہوں۔ نوٹ: مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا خطاب نمازِ عشاء کے فوراً بعد شروع ہوجائے گا۔ الداعی: عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں
مرکز سنی دعوت اسلامی پر اجتماع بنام خودکُشی! مسائل اور حلمولانا سید امین القادری صاحب کا خصوصی خطاب
مئی 02, 2024