مالیگاؤں : یکم مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) اس ملک میں نہ ہندو کو خطرہ ہے نہ مسلمان کو، خطرہ تو صرف سنویدھدان کو ہے ۔اس ملک دستور نے تمام مذاہب کو آزادی دی ہے ۔یکساں حقوق دیئے ہیں اور اسی حقوق کے سبب ہم سب یہاں جمع ہیں ۔اس دستور ہند کی حفاظت کرنے کیلئے اس چناؤ میں زیادہ سے زیادہ ووٹ دینے کی ضرورت ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار سماجوادی پارٹی کے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے سنویدھدان سرکشا یاترا کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ اس بار پارلیمنٹ چناؤ میں ووٹ دینا اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے، اپنے سنویدھدان کی حفاظت کے لئے۔فرقہ پرستوں کو کراری شکست دینے کیلئے ضرور ووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کی سب سے زیادہ خوبصورت چیز دستور ہند ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے موقع پر پولس نے ہمیں نوٹس دی کہ کسی ذات یا مذہب کے خلاف مت بولنا، مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مرکزی حکومت کے لیڈران اور وزیر اعظم کے متنازعہ بیان پر انہیں خود سوچنا ہوگا کہ وہ کس طرح کے جملوں کا اظہار کر ملک کی دوسری بڑی اکثریت کے خلاف متنازعہ بیان دے رہے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے سو فیصد ووٹ دینے کیلئے فرقہ پرستی کے خاتمہ کیلئے اس ریلی کا انعقاد کرنے اور اس میں شرکت کرنے والے تمام عوام،تمام پارٹیوں اور مذہبی جماعتوں کا ہندو مسلم تنظیموں کا شکریہ ادا کیا ۔آصف شیخ اعجاز بیگ، سلیمانی جمعیتہ علماء، انصاری مومن کانفرنس کل جماعتی تنظیم، قدوائی روڈ ہاکر یونین وغیرہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔اس پروگرام میں شان ہند نہال احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے پسماندہ طبقات کو کچلنے کا کام کررہی ہیں۔دستور ہند کی خوبصورتی یہ ہے کہ آج ایک چائے بیچنے والا بھی وزیر اعظم بن گیا اور یہی وہ شخص ہے جو وزیر اعظم رہتے ہوئے دستور کو بدلنے کی کوشش کررہا ہے ۔ہر ہندوستانی کی ذمہ داری ہے کہ ہمیں اپنے دستور کی حفاظت کرنا ہے ۔ہمیں ووٹ کے سب سے بڑے ہتھیار کا استعمال کرنا ہے اور پارلیمنٹ چناؤ میں سو فیصد ووٹنگ کرنا ہے ۔تاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ۔ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مجسمہ پر منعقدہ سنویدھدان سرکشا یاترا کی تقریب سے ساجدہ نہال احمد نے مودی حکومت پر جم کر تنقید کی اور دستور ہند کی حفاظت کیلئے ووٹنگ کا استعمال کرنے پر زور دیا ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ عبد العظیم خان نے کہا کہ آج ملک کو جو خطرہ لاحق ہے وہ دستور بدلنے کا سب سے بڑا خطرہ ہے ۔آج الیکشن کمیشن، عدالتیں، پولس محکمہ کسان مزدور سب طرح کے قانون بدلے جارہے ہیں اسکی حفاظت کرنا نہایت ضروری ہے وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز نریندر مودی ملک کے مسلمانوں کے خلاف بیان دیکر جمہوریت کو کھوکھلا کررہے ہیں اس لئے ہمیں ووٹ دینا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے ۔اس موقع پر جمیل کرانتی، جمعیتہ علماء سلیمانی چوک کے حافظ عبد العزیز، نکھل پوار ،ایڈوکیٹ عبد العظیم خان ،رضوان خان ،ساجدہ نہال احمد مستقیم ڈگنیٹی وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔خیال رہے یکم مئی کو شام پانچ بجے جامعتہ الصالحات کے پاس سے سماجوادی پارٹی کی صدر شان ہند کی قیادت میں سنویدھدان سرکشا یاترا کا آغاز کیا گیا جو پیدل سلیمانی چوک فتح میدان بھکو چوک محمد علی روڈ قدوائی روڈ سے ہوتے ہوئے شہیدوں کی یادگار اور پھر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مجسمہ پر اختتام پذیر ہوئی ۔اس یاترا میں سیکڑوں مرد و خواتین نے بلا تفریق ذات مذہب شرکت کر دستور ہند کی حفاظت کا عہد کیا ۔اس پروگرام کی نظامت رئیس ستارہ اور ابولیث انصاری نے انجام دیا ۔
دستور ہند کی حفاظت کیلئے مسلمان اپنے سب سے بڑے جمہوری ہتھیار ووٹ کا استعمال کریں ملک کی خوبصورتی دستور ہند ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایک چائے بیچنے والا وزیر اعظم بن گیا مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند کی قیادت میں سماجوادی پارٹی کی سنویدھدان سرکشا یاترا کا کامیاب انعقاد
مئی 02, 2024