مالیگاؤں : یکم مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) جیسے جیسے پارلیمنٹ چناؤ قریب آرہے ہیں ویسے ویسے سیاسی خیمہ بھی تبدیل ہورہا ہے کوئی ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری پارٹی کا دامن تھام رہا ہے ۔ایسے میں مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس پارٹی کے یوا صدر عبد الرحمن سپنا نے بھی کانگریس پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔اس ضمن میں ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے عبد الرحمن سپنا نے کہا کہ میں کانگریس پارٹی کی بنیادی رکنیت و یوا صدر کے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں ۔انہوں نے اپنا استعفیٰ نامہ کانگریس کے صدر اعجاز بیگ کو گزشتہ شب دیا ہے ۔عبد الرحمن سپنا نے پریس ریلیز میں کہا کہ میری ذاتی مصروفیات کی وجہ سے میں نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے اور آئندہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں رہیگا ۔میری کاروباری مصروفیات کی وجہ سے سیاسی خدمات کرنا مشکل ہورہا تھا اسی ضمن میں میں نے سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا کانگریس پارٹی سمیت اب کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
عبد الرحمن سپنا سیاست سے دستبردار ، کانگریس کی عہدیداری سے دیا استعفیٰ
مئی 02, 2024