اکرم صدیقی
الیکشن( انتخابات) کو مسلمان دین سے ہٹ کر کوئی اور کام نہ سمجھیں۔ ( مولانا سجاد نعمانی )
ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر مسلمانوں کو بہت زیادہ سمجھانے کی ضرورت نہیں ماشاءاللہ ملک کا ہر ذمہ دار مسلمان جانتا ہے کہ بی جے پی امیدواروں کے مقابل جیتنے والے ہر سیکولر امیدوار چاہے وہ کسی بھی پارٹی ، مذہب سے تعلق رکھتا ہو اسے ووٹ کریں بس یہ یاد رکھنا ہے کہ جس امیدوار کو ہم ووٹ دے رہے ہیں وہ بی جے پی ، آر ایس ایس، اور اس کی فرقہ پرست فسطائی ذہنیت و نظریات کا مخالف ہو اور ملک کی سالمیت اور گنگا جمنی تہذیب کا حامی ہو ۔
اس مرتبہ ہمیں ، برادری واد ، فرقہ ، علاقہ واریت ، کالے گورے زبانوں کے فرق سے اوپر اٹھ کر صرف بی جے پی کو شکست دینے اور اقتدار سے دور رکھنے کیلئے رضا کارانہ طور پر صرف اپنے گھر خاندان کے لوگوں کی صد فیصد ووٹ ڈلوانا ہے ۔
باہر ممالک میں مقیم ہندوستانی اور بستر مرگ وینٹی لیٹر پر پڑے ہوئے مریض کے علاوہ ہر مرد عورت جوان بوڑھے سب کو احساس ذمہ داری بتاتے ہوئے ووٹ کروائیں ہم اپنے ذمہ کا کام کریں ان شاء اللہ نتائج ملک کے تمام امن پسند طبقات کے حق میں آئیں گے۔
مالیگاؤں دھولیہ حلقہ پارلیمنٹ میں 20 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے ۔
بی ایل اوز حضرات نے ووٹنگ سلپ تقسیم کرنا شروع کردی ہے۔
آپ اپنے علاقے کے بوتھ لیول آفیسر سے ملاقات کرکے اپنے گھر / خاندان کے لوگوں کی سلپ حاصل کریں اور رشتہ داروں، پڑوسیوں دوست و احباب میں بھی بیداری پیدا کریں سلپ حاصل کریں اگر کسی وجہ سے سلپ نہیں ملتی ہے تو گوگل پر جاکر ووٹر سرچ لکھے اور اپنے اسمبلی حلقے کو سلیکٹ کرتے ہوئے اپنے ووٹر کارڈ نمبر سے سرچ کریں تفصیلات سامنے آجائے گی اگر یہ بھی نہیں آتا ہے تو اپنے محلے کے کسی شوشل ورکر ، ادارے میں جائے اور اس سے سرچ کروالیں، مالیگاوں کے تمام اداروں کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے علاقوں کی یادی چیک کریں اور ایک ایک گھر تک پہنچائیں اگر کسی وجہ سے یادی میں نام نہیں آتا ہے تو آن لائن سرچ کرکے اپنا قومی ملی فریضہ ادا کریں ہوسکے تو روزآنہ کم از کم دو گھنٹہ چوک چوراہوں پر ٹیبل لگائیں اس کام میں ، ہم اپنی جانب سے پہل کرتے ہوئے دیانہ شیوار کے دونوں دو اور تین نمبر وارڈ کی عوام کو اس اعلان سے اطلاع دیتے ہے کہ اگر کسی کو سلپ نہیں ملتی ہے تو وہ اپنا ووٹر آئی ڈی کارڈ نیچے دئیے گئے نمبرات پر واٹس ایپ کریں ہم احباب نے جس طرح پچھلی مرتبہ انجمن ترقی فلاح و بہبود دیانہ کے بینر تلے جس طرح رہنمائی کی تھی اس بار بھی کریں گے ان شاء اللہ
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
8087872768 akram siddiqui
9552826111 mujahid anees
8983547200 junaid khan
9273835363 riyaz munna
9511671319 sohail master
8669330580 sameer Ansari
✍️ اکرم صدیقی
انجمن ترقی فلاح و بہبود دیانہ مالیگاوں