الحمدللہ نیوارا انگلش اسکول کو ملی جونئیر کالج کی منظوری
مالیگاؤں شہر میں جدید طرز تعلیم میعار تعلیم طلباء میں ڈسپلین اخلاقی اقدار ان کی مکمل واعلی ذہنی نشو نما طلباء میں ڈیویلپمینٹ مومینٹس کے لئے مشہور نیوارا انگلش اسکول کو اب الحمدللہ سرکار کی جانب سے جونئیر کالج کی منظوری ملی ہے جو شہر کے لئے نہایت کار آمد پیش رفت ہے اب مذکورہ ادارہ اپنی تعلیمی خدمات کا دائرہ کار مزید وسیع کرسکے گا جو طلباء اور شہری تعلیمی معاشرے کے لئے بھی خوش آئند امر ہوگا اس سنگ میل میں محنتی مشفق و لائق اسٹاف کی ایماندارانہ خدمات مظہر مہدی، اظہر مہدی، اختر مہدی، یاسر مہدی، قیصر مہدی و مہدی فیملی واحباب کی گراں قدر منفرد خدمات باعث ارتقاء ہیں یہاں طلباء ان کے سرپرستوں اور اسٹاف مینیجمینٹ کے درمیان بہتر خوشگوار اطمینان بخش ماحول رہتا ہے قابلیت محنت دیانت داری کے باعث نمایاں نتائج کے سبب ادارہ روز افزوں ارتقاء پذیر ہے مختلف مواقعوں پر بامقصد تقریبات کا انعقاد طلباء کی مخلصانہ نگرانی و حوصلہ افزائی اسٹاف کی سراہنا سرپرستوں سے مسلسل رابطہ اس اسکول کو واضح مقام عطا کرتا ہے
اس بامسرت منظوری پر مبارکباد نیک خواہشات مکمل تعاون کی یقین دہانی اور خوب دعائیں آللہ مزید کامرانیوں سے نوازے اور ادارے کے ذریعے یوں ہی نونہالان قوم کی علمی آبیاری ہوتی رہے
بہی خواہان
ادارہ سیف نیوز اردو مالیگاؤں الکٹرانک میڈیا مالیگاؤں واحباب