معیۃعلماء سلیمانی چوک کی جانب سے اپیل و گذارش کی جاتی ہے کہ مورخہ20 مئی 2023 بروز پیر کو دھولیہ مالیگاؤں حلقہ کاپارلیمانی الیکشن ہونے جارہاہے ، گذشتہ د س سالوں سے برسراقتدار حکومت، اس الیکشن کو بھی ہرحال میں جیتنے کی کوشش کرے گی ، جیسا کہ فرقہ پرست عناصر، شرپسندتنظیمیں ، فسطائی طاقتیں، امن دُشمن لیڈران ، جھوٹ ، فریب ، عیاری ، مکاری دھوکہ اور دھمکی سے بوقت الیکشن ماحول سازی کرتے ہیں۔ یاد رہے ہونے والا الیکشن، بہت ساری خصوصیات اور اہمیت کاحامل ہے ۔(1)ووٹ بہت بڑی طاقت ہے ، اس کاصحیح استعمال ہو ۔(2)ووٹ امانت ہے ، ہر طرح کی خیانت سے بچیں۔ (3)ووٹ ہماراحق بھی ہے اور بہت بڑی ذمہ داری بھی ۔ (4)ووٹ کے ضائع ہونے اور تقسیم ہونے سے بچیں اوربچائیں۔5)ووٹ ، ہماری شہریت کی بقاء کاضامن ہے ۔(6)ووٹ کاصحیح استعمال ملک و ملت کے تحفظ کیلئے کافی ہے ۔(7)ووٹ کی تقسیم ،بہت سارے حقوق چھِن جانے کاسبب ہوسکتاہے۔ (8)ووٹ کا حقدار ،صر ف اور صرف سیکولر امیدوار(9)ووٹ کی شرعی حیثیت ، گواہی اور سفارش کی ہے ، حق کی گواہی اور سچ کی سفارش ووٹ کے ذریعہ کریں، ورنہ حق تلفی ہوگی۔ (10)ووٹ کو فروخت کرنا، رقم لے کرووٹ کا استعمال کرنا شرعاً ناجائز ہے ۔(11)ووٹ ، کسی لیڈر یا پارٹی کو کامیاب بنانے سے زیادہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس لئے خود بھی ووٹ دیں اور اپنے گھرکی خواتین، محلے اوررشتہ داروں کے ووٹ کی بھی فکر کریں*
*ووٹنگ والے دن ہمارے گھر کے بچے بچیاں جو شادی ، جاب اور دیگر وجوہات سے باہر رہتے ہیں ان کا مقام پر رہ کر ووٹ ڈالنا از حد ضروری ہے*
*مدارس کے اساتذہ ، مکاتب کے معلمین ، طلباء وطالبات ، سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی 100% فی صد ووٹ پڑے اس كا دھیان رکھاجائے*