تمام احباب کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج مورخہ 04/ مئی 2024 بروز سنیچر سے بعد نمازِ عشاء متصلًا شہر مالیگاؤں کی جامع مسجد میں یک روزہ نماز تربیتی کلاس کا انعقاد ہوگا، جس میں *معلّم الحجاج حضرت مولانا مفتی محمّد اسمٰعیل صاحب قاسمی نقشبندی دامت برکاتہم* آسان و سہل انداز میں نماز کا مسنون طریقہ اور اس کے مسائل و شرائط کے عنوان پر خطاب فرمائیں گے.
تمام احباب سے درخواست ہے کہ *نماز* اسلام کا ایک اہم فریضہ ہے جو دن میں پانچ وقت ہے، اس لئے اسے اچھی طرح سیکھنا چاہئے لہذا اسی بات کے پیش نظر آج کی کلاس کا انعقاد کیا گیا ہے، ضرور شرکت کریں.
عشاء کی جماعت *08:45* پر ادا کی جائیگی ن شاء اللہ
نوٹ: مستورات کیلئے مسجد کے اوپر ہال میں پردے کا معقول نظم رہے گا.
⭕ *مفتی صاحب کے حج کلاس کی ویڈیو و دیگر بیانات حاصل کرنے کیلئے نیچے لنک پر جاکر چینل کو سبسکرائب کریں.*
https://www.youtube.com/@KhatibemillatChannel