نئی دہلی: دہلی۔این سی آر میں بدھ کی صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا۔جب ایک ساتھ 80 سے زیادہ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی۔ دہلی اور متصل نوئیڈا کے 80 سے زیادہ اسکولوں کو بدھ کی صبح کیمپس میں بم نصب کرنے کی دھمکی ملی۔ اس کے بعد وہاں افراتفری مچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق مایوروہار علاقے میں مدر میری اسکول، دوارکا میں دہلی پبلک اسکول، چانکیہ پوری میں سنسکرت اسکول، وسنت کنج میں دہلی پبلک اسکول، ساکیت میں ایمیٹی اسکول اور نوئیڈا سیکٹر 30 میں دہلی پبلک اسکول سمیت درجنوں اسکولوں کوایک ای ۔میل بھیجاگیا ہے۔ ای میلز کے ذریعے یہ دھمکی دی گئی ہے کہ اسکولوں کے احاطے میں بم نصب کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد سے دہلی پولیس حرکت میں آگئی ہے اور تمام اسکولوں میں جنگی بنیادوں پر تلاشی مہم چلا رہی ہے۔
پولیس افسر نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ دیگر اسکولوں کو بھی ایسی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہوں گی اور شبہ ہے کہ اس سب کے پیچھے صرف ایک شخص کا ہاتھ ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل سمیت سیکورٹی ایجنسیاں ای میل کے متعلق
سراغ تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ اس بم دھمکی کیس میں اب تک کیا کارروائی ہوئی ہے اور ای میل میں کیا لکھا ہے۔
دہلی-این سی آر میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے معاملے میں اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے؟
1. سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ای میلز کے ذریعے بھیجی گئیں۔ اس کے بعد اسکولوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
2. پولیس ٹیمیں متعلقہ اسکول پہنچ گئیں اور ان کے ساتھ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی تعینات تھا۔
3. جن اسکولوں کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں انہیں خالی کرا لیا گیا ہے۔
4. فی الحال، پولیس ٹیمیں تمام اسکولوں میں تحقیقاتی کارروائیاں کر رہی ہیں۔
5. اسکول انتظامیہ نے والدین اور بچوں کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔
6. پولیس کے سائبر سیل یونٹ کی ٹیم میل کو ٹریک کرنے اور آئی پی ایڈریس معلوم کرنے میں مصروف ہے۔
8. بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اس معاملے میں انٹرپول کی مدد لے گی۔
9. دہلی پولیس ای میل کو ٹریس کر رہی ہے۔
10. سیکورٹی پروٹوکول کے مطابق تمام ا سکولوں میں سرچ آپریشن جاری ہے اورا سکول بند کر دیے گئے ہیں۔
11. وزارت داخلہ نے لوگوں سے نہ گھبرانے کی اپیل کی ہے۔
یہ دہلی۔این سی آر کے بڑے اسکول ہیں، جنہیں بم کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں:
1. ڈی پی ایس ۔متھرا روڈ
2. ڈی پی ایس ۔وسنت کنج
3. ڈی پی ایس ۔دوارکا
4. ڈی پی ایس ۔نوئیڈا سیکٹر 30
5. ڈی پی ایس۔ گریٹر نوئیڈا
6. مدر میری، مایور وہار
7. سنسکرت چانکیہ پوری
8. ڈی اے وی اسکول شریستھا وہار
9. ایمیٹی ساکیت
10. اسپرنگ ڈیلس پوسا روڈ
11. شری رام ورلڈ اسکول دوارکا
12. سینٹ تھامس چاولہ
13. جی ڈی گوینکا، سریتا وہار
14. سچدیوا گلوبل اسکول دوارکا
15. ڈی اے وی
6. بی ایس جی ایس انٹرنیشنل اسکول دوارکا
17۔ رامجس آر کے پورم
18۔ این کے بی پی ایس، روہنی
19۔ ہل ووڈس اکیڈیمی، پریت وہار
20۔ ریان انٹرنیشنل اسکول
21۔ الکون انٹرنیشنل، مدھو وہار
22۔ الچون پبلک اسکو ل ما یور وہار
23۔ سینٹ تھامس کرول باغ
24۔ بال بھارتی۔ا سکول پوسا روڈ اور دیگر…
یہ وہ ای میل ہے جو اسکولوں کو موصول ہوئی ہے۔ای میل میں بتایا گیا ہے کہ سلسلہ وار بم دھماکے ہوں گے۔
بتایا جا رہا ہے کہ تمام سکولوں کو ایک ہی ای میل بھیجا گیا ہے۔ دہلی پولیس حکام نے بتایا کہ تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا ہے اور مقامی پولیس کو ای میل کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ بم کا پتہ لگانے والی ٹیم، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دہلی فائر سروس کے اہلکار فوری طور پر دہلی کے اسکولوں میں پہنچ گئے اور تلاشی مہم جاری ہے۔ نوئیڈا پولیس نے کہا کہ شہر کے دہلی پبلک اسکول میں کلاسز معطل کر دی گئی ہیں اور پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ نوئیڈا پولیس نے ایک بیان میں کہا، “اطلاع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے، پولیس فورس اسکول کے ارد گرد تلاشی مہم چلا رہی ہے۔ دیگر ضروری اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔