یکم مئی 2024ء مہاراشٹر ڈے پر سٹیزن کیمپس مالیگاؤں میں سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کے فعال رکن ڈاکٹر ایوبی معاز احمد کے ہاتھوں صبح ٹھیک 7 بج کر 45 منٹ پر، پرچم کشائی انجام پزیر ہوئ- پرچم کو سلامی دینے کے بعد راشٹریہ گیت پیش کیا گیا- سردار پرائمری اسکول اور سردار جونیئر کالج کے طلباء و طالبات کے علاوہ پرنسپال اینڈ اسٹاف ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ڈی ایڈ کالج، بی ایڈ و ایم ایڈ کالج، ہیڈ ماسٹر اینڈ اسٹاف سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، ہیڈ مسٹریس اینڈ اسٹاف سردار پرائمری اسکول اور تمام ہی یونٹس کے نان ٹیچنگ اسٹاف ممبران حاضر تھے- بعد ازاں پرائمری و ہائی اسکول کے طلبا و طالبات میں رزلٹ کی تقسیم عمل میں آئی- پرائمری کے طلباء و طالبات میں امتحان اسلامیات کے انعامات بھی تقسیم کئے گئے-
یکم مئ مہاراشٹر ڈے پر سٹیزن کیمپس میں ڈاکٹر ایوبی معاز احمد کے ہاتھوں پرچم کشائی
مئی 01, 2024