*سلیم رحمانی صدر، وسیم احمد نائب صدر اور امتیاز احمد سیکریٹری منتخب*
*
مالیگاؤں ( نامہ نگار ) علم و ادب کا گہوارہ مالیگاؤں میں سیکڑوں ادارے اور انجمنیں تعلیم اور اردو کے فروغ کے لیے مصروف عمل ہیں ۔ ان ہی میں انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں کی خدمات کا دائرہ بھی وسیع اور نا قابل فراموش ہئے ۔ علم و ادب کے فروغ میں شاعر، ادیب، اساتذہ کے ساتھ کتابوں کا کردار اظہر من الشمس ہے۔ مطالعے کے شوقین افراد نئ اور اچھی کتابوں کے حصول کے لیے بیرون شہر کا سفر بھی کرتے رہتے ہیں ۔ ان کی تگ و دو کو آسان کرنے، عام افراد، طلبہ واساتذہ کی کتابوں تک رسائی کو آسان بنانے میں پبلشرز ۔ کتب فروش ۔کتاب میلہ ۔ لائبریریاں ۔ کتابوں کی نمائش اور ادبی تقاریب اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ انہی باتوں کے پیش نظر جنوری2021 میں شہر مالیگاؤں کے کتب فروش اور پبلشرز نے انجمن محبان اردو کتب کے نام سے ایک رجسٹر ڈ ادارے کی بنیاد رکھی اور اس کے پہلے صدر کی حیثیت سے انصاری محمد یاسین سر (انجم بک ڈپو) نے دیگر عہدے داران اور ممبران کی مشاورت ومعاونت سے گزشتہ تین سالوں میں کامیاب سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ جن میں مالیگاؤں ۔ جلگاؤں ۔ دھولیہ اور شہادہ میں کامیاب کتاب میلے بھی شامل ہیں۔
انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں کے اراکین اس کامیابی سے حوصلہ پاکر اس کی سرگرمیوں کے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے پر جوش ہیں۔ انجمن کے بائے لاز کے مطابق ہر تین سال پر صدر ۔نائب صدر سکریٹری اور خازن کا انتخاب ضروری ہے ۔ اس بات کے پیش نظر 27 اپریل بروز سنیچر رات گیارہ بجے الطاف بھائ کے نوبل بک ایجنسی للے چوک کے اوپری منزلے پر انجمن کے انتخاب نو کی نشست یاسین انصاری سر (انجم بک ڈپو) کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ انتخابی مبصر کی حیثیت سے خلیل عباس (شامنامه ) اور اعظمی محمد یاسین سر شامل رہے۔ انجمن کے بائے لاز کی روشنی میں یاسین اعظمی سر نے انتخاب سے متعلق عہدوں کی اور ووٹنگ کے طریقہ کار سے متعلق اراکین کی رہنمائی کی ۔ پچیس رجسٹر ڈ ممبران میں سے انیس ممبران حاضر رہے۔ انتخابی عمل میں شفافیت کے لیے خفیہ رائے دہی کا طریقہ اختیار کیا گیا اس کے لیے پرچیوں پر قابل عہدیداروں کے نام طلب کیے گئے۔ کثرت رائے سے 2024 تا 2027 ان تین سالہ میقات کے لیے رحمانی پبلیکیشنز کے سلیم احمد رحمانی سرکو انجمن کاصدر اور مومن وسیم احمد سٹی بک ڈپو کو نائب صدر منتخب کیا گیا اسی طرح سکریٹری کے عہدے کے لیے امتیاز احمد ، الفرقان بک ڈپو اور نائب سیکریٹری کے لیے حاجی شاہد انجم ( ثناء بک ڈپو) کے نام منتخب ہوئے ۔خازن کا منصب اکثریت رائے سے حسب سابق عبدالله بھائ (عبد اللہ بک ڈپو) کو تفویض کیا گیا۔
انتخابی عمل سے پہلے ہی انصاری محمد یاسین سر انجم بک ڈپو) نے اپنی بزرگی کی بنا پر کوئی عہدہ قبول کرنے سے معذرت طلب کرلی تھی ۔ اسی لیے حاضرممبران نے ان سے سر پرستی کی خواہش ظاہر کی جسے یاسین سر نے قبول کیا ۔
نئے منتخب صدر سلیم رحمانی سر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و اتفاق سے ذوق مطالعہ کو فروغ دینے نئی نسل کو کتابوں سے قریب کرنے کے لیے انجمن اپنی سرگرمیوں کے دائرے کو وسیع کرے گی اور کتاب میلہ، کتابوں کی نمائش کے ساتھ مختلف تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔ اس انتخابی عمل میں رحمانی سلیم احمد ، رحمانی پبلی کیشنز، وسیم احمد ( سٹی بک ڈپو)، امتیاز احمد (الفرقان بک ڈپو ) ، شاہد انجم (ثناء بک ڈپو ) . عبد اللہ بھائی ( عبد اللہ بک ڈپو)، انصاری محمد یاسین (انجم بک ڈپو ) ، عمران احمد ( محفوظ بک ڈپو)، الطاف احمد (نوبل بک ایجنسی ۔ شکیل مصطفے مصطفے، پیلی کیشن ) ، امجد شوقی ( شوقی کتاب گھر) عطاء الرحمن ( ناز بک ڈپو ) ، ناظم شہباز (سویرا بک ڈیو) محمد عظیم جامعہ اسٹیشنری، مدثر احمد (اقراء جدید پیلی کیشن) جلیل احمد ( مکتب محمود ) عقیل احمد ( مکتبه مدینه ) شفیق احمد ( ماسٹر بک ڈپو ) ، رفیق احمد (ایمن
بک ڈپو) سمیت اراکین شامل رہے ۔