اپنی ووٹوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دیکر انڈیا الائنس کی امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو کامیاب کریں
مقامی سیاست پر بھی آصف شیخ کی سنسنی خیز تقریر، مردوں والی سیاست کرنے کا چیلنج، سپاری کلر پر پولس کارروائی کریں ورنہ.. :آصف شیخ
ہم سی اے اے قانون کو ختم کردینگے، میں مالیگاؤں کی بیٹی، بہو اور بہن ہوں، آپ کے بھروسے چناؤ لڑنے آئی ہوں؛ شوبھا تائی بچھاؤ
راشٹروادی کانگریس پارٹی کی پہلے انتخابی جلسہ عام میں ہزاروں افراد کی شرکت، طاہرہ شیخ رشید، یوسف سیٹھ نینشل والا سمیت مقررین کے مخاطبت
مالیگاؤں (راست نامہ نگار) آصف شیخ ہم نے آزادی کی لڑائی اور انگریزوں کو ملک سے بھگایا ہے ہم نے آزادی حاصل کی اور پاکستان کو چننے کی بجائے ہم نے ہندوستان کو چنا ۔مولانا ابو الکلام آزادی نے دہلی کی جامع مسجد سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے مسلمانوں کو اسی ہندوستان میں رہنے پر زور دیا تھا۔ہمیں اس مٹی سے پیار ہے ہم اس ملک کے وفادار ہیں۔آر ایس ایس والے کبھی اس ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے ۔سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ،سوامی اسیمانند ،کرنل پروہت اس ملک کے غدار ہیں جو بم دھماکہ کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔مسلمانوں کیا تمھیں یاد نہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے تین طلاق کا بل لایا اور شریعت میں مداخلت کی ۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے سی اے اے نافذ کردیا ۔اب کیا ہمیں ثابت کرنا پڑے گا کہ ہم اس ملک کے باشندے ہیں یا نہیں ۔ہمیں اسکا جواب 20 مئی کو ووٹ کی شکل میں دینا ہوگا ۔ہم اس ملک کے دستور کو مانتے ہیں،ہم ہندو مسلم، سکھ، عیسائی، جین، فارسی، دلت ادیواسی سمیت ملک کی تمام اقلیتوں کو ساتھ میں لیکر چلنے والے ہیں ۔ہم نے کبھی بھید بھاؤ نہیں کیا ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے پارلیمنٹ چناؤ کے پہلے انتخابی جلسہ عام سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ میں بھی امیدوار تھا لیکن ہمارا پہلا مشن بھارتیہ جنتا پارٹی کو سبق سکھانا اور شکست دینا ہے۔اس ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے دستور کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہمیں دستور کو بچانا ہے ۔اس لئے آنے والی 20 مئی کو انڈیا الائنس کی امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنا ضروری ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ میرا نام، فوٹو اور میری نشانی توتاری اپکو ووٹنگ کے وقت نظر نہیں آئے گی کیونکہ میں امیدوار نہیں ہوں لیکن ہمارے انڈیا الائنس کی امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ اس چناؤ میں اگھاڑی کی امیدوار ہیں ہمیں انکی نشانی پنجہ پر ووٹ دینا ہوگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ گھروں سے نکل کر پہلے ووٹ دینا ہے ۔اگر آپکے گھر رکشا آئے نا آئے، وقت سے ہمیں ووٹر سلپ لیکر ووٹ دینے جانا ہوگا کیونکہ یہ وقت ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریگا ۔ہماری ووٹ ہی ہماری پہچان ہوگی ۔
اس موقع پر آصف شیخ نے مقامی سیاست پر سنسنی خیز خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں عجیب و غریب سیاست چل رہی ہیں ۔ کچھ لوگ بسی اٹھانے کے چکر میں تھے، لیکن ہم نے کہا تھا کہ کچھ لوگ کھچڑی پکا رہے ہیں اور کسی ہیڈکوارٹر کے رابطے میں ہیں لیکن ہمارے ایک جملے سے سب کے کھانے میں مٹی ڈال دی گئی ۔آصف شیخ نے کہا کہ جس طرح ہم نے این سی پی کے بینر تلے یہ کامیاب جلسہ لیا ہے اسی طرح انڈیا الائنس کی دیگر پارٹیوں کو بھی اپنے دم پر ایسا کامیاب جلسہ لینا چاہئے باہر کے لیڈران کے بھروسے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں ایک عالم نہیں ہوں لیکن مجھکو اچھا برا سمجھتا ہے سیاست میں تھوڑا بہت تجربہ ہے ۔میں حالات پر نظر رکھتا ہوں ۔آصف شیخ نے کہا کہ شیخ رشید صاحب کے انتقال کو ابھی کچھ مہینہ ہی گزرا ہے لیکن ہمارے خاندان پر حملہ کرنے کی سازش ہورہی ہیں ۔ہم پر حملہ کرنے والے جو لوگ آئے تھے انہیں کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟ پولس ڈپارٹمنٹ کیوں انکوائری نہیں کررہی ہے؟ حملہ کہ نیت سے آنے والے سپاری کلر کس کے گھر پر مقام کئے ہوئے تھے؟ ۔کون ہمارے گھر والوں پر نظر رکھ رہا تھا؟ان سب سوالوں کا پولس نے نوٹس لینا چاہئے۔ آصف شیخ نے مقامی سیاستدان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مرد جیسا اسمبلی یا پارلیمنٹ لڑو ۔لیکن میدان چھوڑ کر بھاگو مت ۔آصف شیخ نے کہا کہ اگر میرے خاندان کو یا مجھ پر بال برابر بھی خراش آئی تو پولس پر بھی قانونی کارروائی کی جائے گی ۔پولس اس بات کا نوٹس لے ۔کیونکہ ہم پبلک لیڈر ہے ۔عوام کے بیچ رہتے ہیں ۔اس موقع پر آصف شیخ نے مرحوم شیخ رشید کیلئے دعائے مغفرت کی اور شیخ رشید کے عزم کو ساتھ لیکر چلنے کا وعدہ کیا ۔اور ورکروں کو بھی خانوادہ شیخ رشید کیساتھ کھڑے رہنے کی اپیل کی ۔
اس جلسہ عام سے سابق مئیر طاہرہ شیخ رشید نے کہا کہ آج وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہمیں فرقہ پرست طاقتوں کو ووٹ کے ہتھیار سے سبق سکھانا ہے۔اس ملک میں جمہوری نظام کو برقرار رکھنے کیلئے انڈیا الائنس کی امیدوار کو ووٹ دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید صاحب کی طرح ایک اچھی سیاست کرتے ہوئے ہمیں سب کو ساتھ لیکر اور سب کا ساتھ لیکر چلنا ہے ۔آصف شیخ کی قیادت میں یہاں جمع ہوئے تمام عوام اور میری خواتین بھی اس مرتبہ اپنے گھروں سے نکل کر سو فیصد ووٹنگ کریں ۔
اس جلسہ عام سے کانگریس پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے کہا کہ اس ملک میں لوک شاہی کی بجائے حکم شاہی چل رہی ہے اس لئے بدلاؤ لانا ضروری ہے ۔ دس سال بھارتیہ جنتا پارٹی نے جو وعدہ کیا تھا وہ ایک بھی پورا نہیں کیا بلکہ مہنگائی بڑھ رہی ہیں، نوجوان بیروزگار ہیں، پیٹرول ڈیزل کے بھاؤ بڑھ رہے ہیں کسانوں اور مزدوروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ان دس سالوں میں ایم پی فنڈ کسی کونے نظر نہیں آیا ۔بنکروں کے مسائل زیادہ ہے، پاور لوم کے حالات خراب ہیں۔اپ نے مجھے منتخب کرکے دیا اور ہماری سرکار بنی تو ان سب مسائل کو ہم سے سدھارنے کی کوشش کریں گے ۔مالیگاؤں کے مسائل پر بھی انہوں نے کہا کہ ہائی وے پر سروس روڈ بنایا جائے گا ۔مزدوروں اور بنکروں کے مسائل حل کرونگی ۔اسٹوڈنٹس اور آنگن واڑی ملازمین کے مسائل حل کرونگی ۔شوبھا تائی بچھاؤ نے مزید کہا کہ میں مالیگاؤں کی بیٹی، بہو اور بہن ہوں ۔اپ لوگوں کے بھروسے ہی میں چناؤ لڑ رہی ہوں ۔مجھے سیاست میں کام کرنے کا تجربہ ہے ۔مالیگاؤں میری جنم بھومی ہے۔ مجھے اس جنم بھومی کی سیوا کرنے کا موقع دیں ۔ہم انڈیا الائنس کی حکومت بننے پر نوجوانوں کو روزگار دینگے، ایک لاکھ روپیہ وظیفہ دینگے ۔سی اے اے کے خلاف کانگریس ہے اور انڈیا الائنس کی سرکار یہ قانون رد کریگی۔ اس تعلق سے میں ایوان میں آواز بلند کرونگی ۔اس لئے اس چناؤ میں سو فیصد ووٹنگ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بینر تلے منعقدہ پہلے انتخابی جلسہ عام میں تقریباً دس ہزار سے عوامل سروں کا سمندر امڈ آیا ۔نوجوانوں اور بزرگوں کی کثیر تعداد اور پرجوش انداز شرکت ایک نئی بیداری کا ثبوت دے رہی تھی۔ایسے میں آصف شیخ رشید کی پرجوش تقریر نے جلسہ میں جان بھردی ۔اس موقع پر یوسف سیٹھ نینشل، انیس اظہر ،رئیس عثمانی، صابر گوہر، رفیق خان مرغے والا، مجاہد ساگر، ریاض علی ،ابو ذر انصاری ۔عبد الحد ممبر وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وقت کی اہمیت پر زور دیا اور سیکولرازم کی حفاظت کیلئے انڈیا الائنس کی امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔نظامت کے فرائض مشہور ناظم ارشاد انجم نے انجام دیا ۔اس جلسہ میں شوبھا تائی بچھاؤ کا گلدستے کا ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔جلسہ گاہ کے چاروں جانب پولس کا بھاری بھرکم بندوبست بھی لگایا گیا تھا ۔