شریعت اور جمہوریت کی حفاظت کرنے کیلئے فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنا ہے تو چلئے آپ کے دو قدم سیاسی بیداری کی طرف
مالیگاؤں(پریس ریلیز) دھولیہ پارلیمنٹ چناؤ کو لیکر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جارہی ہیں ۔ملک کے سب سے بڑے جمہوری فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے ۔ملک کی جمہوریت کو بچانے کیلئے فرقہ پرست طاقتوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے سیکولر جماعتوں نے انڈیا الائنس بنایا ہے ۔دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے 20 مئی کو پولنگ ہونے جارہی ہیں ۔اس درمیان سیکولر پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے آصف شیخ رشید کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی شرد پوار گروپ کی جانب سے پہلا انتخابی جلسہ عام گرو وار وارڈ کے گاندھی نگر چوک میں منعقد کیا جارہا ہے ۔سابق ایم ایل اے مرحوم شیخ رشید صاحب کے انتقال کے بعد خانوادہ شیخ رشید پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوگئی ہے اور انکے انتقال کے بعد یہ پہلا انتخابی جلسہ عام ہورہا ہے ۔اس جلسہ میں خانوادہ شیخ رشید سے محبت رکھنے والے تمام ہمدردوں اور پارٹی کے ورکروں و عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود رہیں گی ۔یہ جلسہ 3 مئی کو شام 7 بجے سے ٹھیک 10 بجے تک ہی رہیگا ۔ضابطہ اخلاق کے سبب وقت مقررہ پر جلسہ ختم کردیا جائے گا ۔اس طرح کی تفصیلات ایک پریس ریلیز میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے دی ۔آصف شیخ رشید نے کہا کہ اس جلسہ عام میں فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم کا پردہ فاش کیا جائے گا ۔ہمیں ووٹ کیوں دینا ہے؟ اور ووٹ کسے دینا ہے؟ ملک کے جمہوری نظام کو کن فرقہ پرست طاقتوں سے خطرہ ہے؟ کون بھارتیہ جنتا پارٹی کو ٹکر دے سکتا ہے؟ کون بھارتیہ جنتا پارٹی سے ملا ہوا ہے؟ مقامی سیاسی لیڈران کی فرقہ پرستوں سے اندرونی سانٹھ گانٹھ کا بھی پردہ فاش کیا جائے گا اور اپنے ذاتی مفاد کیلئے مسلم امیدوار کو ڈرا دھمکا کر چناؤ لڑنے سے کس نے روکا؟ کمیشن کے نام پر مسلم ووٹوں کا کون سودا کررہا ہے؟ ان سب عنوانات پر آصف شیخ رشید سماچار لینگے ۔اس جلسہ عام میں آصف شیخ ٹھیک 9 بجکر 15 منٹ پر تقریر کرنے کھڑے ہوجائیں گے اور جلسہ 10 بجے ختم کردیا جائے گا ۔لہٰذا راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ورکروں ہمدردوں عہدیداروں اور خانوادہ شیخ رشید سے دلی لگاؤ رکھنے والے ہمدردوں سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے کہ آئیے یہی موقع ہے ہمیں اپنے دستور کی حفاظت کرنا ہے ہمیں ملک میں شریعت کی حفاظت کرنا ہے ہمارے دین میں خلل ڈالنے والی طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنا ہے تو چلئے آپ کے دو قدم سیاسی بیداری کی طرف، آئیے اس جلسہ میں شرکت کر کے فرقہ پرستوں کی نیند حرام کردیں اور جلسہ عام کو کامیاب بنائیں ۔اس جلسہ عام میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے شعلہ بیان مقررین بھی اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ۔