کرناٹک کے ہاویری ضلع کے بیادگی تعلقہ میں جمعہ کی اولین ساعتوں میں ایک ٹیمپو ٹریولر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 4 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ مہلوکین شیوموگا کے رہائشی تھے اور بیلگاوی ضلع کے ساوادتی سے دیوی یلما کے درشن کے بعد واپس آ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹیمپو ٹریولرکا ڈرائیور سو گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی صبح بیاڈگی تعلقہ کے گنڈیناہلی کراس پرٹیمپو ٹریولر اور لاری کے درمیان تصادم میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس دوران چار دیگر زخمی ہوئے۔ حادثہ صبح 3.45 بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ٹیمپو ٹریولر سڑک کے کنارے کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔ٹیمپو ٹریولر ہاویری ضلع کے بیادگی میں نیشنل ہائی وے 48 کے ساتھ کھڑی تھی۔ ٹیمپو ٹریولر میں کل 17 افراد سوار تھے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ان میں سے 11 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ دو کو اسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ چار زخمیوں میں سے دو اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔
ہاویری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ انشو کمار سریواستو نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ متاثرین چنچولی مایما دیوستھان سے شیو موگا ضلع میں اپنے آبائی گاؤں یمہٹی جا رہے تھے۔
ٹرک ہائی وے کے کنارے کھڑا تھا۔ ٹیمپو ٹریولر نے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ جاں بحق افراد کی لاشیں مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔ زخمیوں کو ہاویری کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔