پارلیمنٹ الیکشن کے ضابطہ اخلاق سے قبل ورک آرڈر ہوچکے تعمیری کام کس طرح کیے جائیں اس کی منصوبہ بندی کیلئے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی آج کارپوریشن پہنچے تاکہ شہر میں کاموں زمین پر آجائے جس سے عوام کو اس کا فائدہ مل سکے آمدار فنڈ اور حکومت مہاراشٹر سے حاصل خصوصی بجٹ کے رکے ہوئے 28 کروڑ کے تعمیراتی کاموں کو لیکر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پرشاشک و کمشنر رویندر جادھو ،سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ اور پربھاگ دو، تین اور چار کے وارڈ انجینئروں کے علاوہ انڈر گراونڈ گٹر کا کام حاصل کرنے والی ایجنسی کے ذمہ داران کے ہمراہ میٹنگ کرتے ہوئے انڈر گراونڈ گٹر کی منصوبہ بندی کی تعلق سے کارپوریشن کمشنر، سٹی انجینئر اور ایجنسی کے ذمہ داران سے تفصیلی طور پر بات چیت کرتے ہوئے شہر کے کس علاقے میں اور کس طرح سے انڈر گراونڈ گٹر کی منصوبہ بندی ہے جانکاری حاصل کی اس پر انڈر گراونڈ گٹر کام حاصل کرنے والی ایجنسی کے ذمہ داران نے فیز در فیز کام کرنے کی منصوبہ بندی کا اظہار کیا اوپری سطح سے حاصل منظوری پر کام جاری ہے اور آگے بھی جیسے جیسے ہم کو فیز در فیز لے آؤٹ پلان کے حساب سے منظوری ملتے جائے گی فوراً سے پیشتر کام شروع کردیا جائے گا جس پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے ماضی میں سو کروڑ کے فنڈ سے جاری انڈر گراونڈ گٹر کے حوالے سے تاخیر پر ایجنسی کے لوگوں سے بحوالہ بات چیت کی اور بتایا کہ ماضی میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی کوششوں سے انکے آمدار فنڈ اور ریاستی سرکار سے حاصل 28 کروڑ کے ورک آرڈر ہوچکے کاموں تعمیری کاموں پر روک لگنے سے حکومت کی جانب سے ملنے والے خصوصی فنڈ واپس جانے کا اندیشہ ہے جس سے شہر کا بڑا نقصان ہوگا جس میں سلام چاچا روڈ، مشرقی اقبال روڈ، رضاء چوک سے اکبری کرانہ، معصوم کٹی سے جمہور نالہ، جونا آزاد نگر پولیس اسٹیشن سے توکل مسجد، ارمان سائیکل سے دت نگر عوامی بیت الخلاء اور جونا فاران ہاسپٹل کی روڈ، معصوم کٹی سے چندن پوری ہائے وے تک اور جھانجھیشور مندر والا روڈ حکومت کے خصوصی فنڈ سے تعمیر ہونا ہے ساتھ ہی ساتھ آمدار فنڈ کے زیادہ تر کام مضافاتی علاقوں جیسے پوار واڑی، بسم اللہ باغ، حسن پورہ میں ساکنان کی حسب منشاء ڈالے گئے ہیں لیکن جس طرح کی منصوبہ بندی انڈر گراونڈ گٹر کی ہے مذکورہ کام بھی وقت پر نہیں ہوسکے گا جس سے مضافاتی علاقے کے ساکنان کو مزید پریشانی لاحق ہوگئی اس پر ایجنسی نے اپنے کیے گئے کاموں کے تجربات کی روشنی میں وقت رہتے کام پورا کرنے کا یقین دلایا جہاں جہاں اہم روڈ راستے خستہ حالی کا شکار ہیں اور ان پر ریاستی حکومت اور آمدار فنڈ سے روڈ راستے تعمیر ہونا ہے ان علاقوں کو لسٹنگ کرتے ہوئے انڈر گراونڈ گٹر کام کو اولیت دی جائے گی تاکہ حکومت مہاراشٹر سے ملا ہوا فنڈ واپس نہ جاسکے ۔ اسی کے ساتھ ساتھ بارش کے ایام میں باغ قاسم، پوار واڑی کے علاوہ شہر کے دیگر نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے اور ان کی نکاسی کے تعلق سے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے آگرہ روڈ سے مولانا عثمان ؒ چوک نورنگ کالونی کے نالے صفائی کرنے اور معہد ملت مدرسہ نالہ اور رضاء چوک کے نالے کو فوری طور پر جوڑ کے اقدام کے احکامات دئے اسی طرح شہر بھر میں کئی وال کمپاونڈ، جاگنک ٹریک اور گارڈن کے منظور کام کا لائن آؤٹ جلد از جلد دینے کا حکم دیا نیز ریاستی حکومت کے دو کروڑ کے خطیر فنڈ سے عبدالعزیز کلو اسٹیڈیم میں تعمیر ہونے والے انڈور اسٹیڈیم کا بھی لائن آؤٹ فوراً سے پیشتر دینے کی گزارش کی ساتھ ہی ساتھ شہر بھر کے مختلف علاقوں میں گٹر کے سلیب خستہ حالی کی وجہ سے ٹوٹ گئے ہیں ایسی متعدد شکایات راہ گیروں اور ساکنان کی جانب سے ملی شکایت پر کمشنر اور سٹی انجینئر سمیت پربھاگ دو، تین اور چار کے انجینئروں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے جلد از جلد ان کی تعمیر کے اقدام کیے جائیں ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے علاوہ تعمیری کاموں کے نگراں حسین انصاری، سابق کارپوریٹر جاوید عبدالستار، سابق کارپوریٹر ساجد عبدالرشید، شاہد بھائی، حذیفہ بھائی، حامد حسین کے علاوہ دیگر کارپوریشن محکمہ تعمیرات سے منسلک افراد موجود تھے ۔
*آمدار فنڈ اور حکومت مہاراشٹر کے خصوصی 28 کروڑ فنڈ کے ورک آرڈر ہوچکے تعمیری کاموں کو لیکر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی راونڈ ٹیبل میٹنگ**کارپوریشن پرشاشک و کمشنر، سٹی انجینئر، تینوں پربھاگ کے انجینئروں کے علاوہ انڈر گراونڈ گٹر کام کی ایجنسی کے ذمہ داران رہے موجود*
جون 27, 2024