پریس ریلیز:- ادارہ فیضان ربانی، مالیگاؤں و آستھا پلاسٹک و کاسمٹک سرجری سینٹر جلگاوں کے اشتراک سے بتاریخ 9 جون 2024ء بروز اتوار صبح دس بجے تا ایک بجے تک، منشی کلینک، ہزار کھولی، پہلی گلی، مسجد انوارِ مصطفیٰ کے پاس، مالیگاؤں میں 9جون اتوار کو پیدائشی کٹے پھٹے ہونٹ اور تالو کے بچوں کا فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ادارہ فیضان ربانی کے زیر اہتمام یہ پانچواں فری میڈیکل کیمپ رکھا گیا ہے جسمیں شہر جلگاؤں کے آستھا پلاسٹک و کاسمٹک سرجری سینٹر کے پلاسٹک سرجن شری ڈاکٹر شریش چودھری صاحب بہ نفس نفیس موجود ہونگے اور ایسے بچوں کا فری طبی معائنہ کریں گے اور ضرورت مند بچوں کو آپریشن کی تاریخ دی جائے گی والدین و سرپرست حضرات کے علاوہ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ اگر آپ کے علم میں ایسے بچے ہیں جو پیدائشی اس کٹے پھٹے ہونٹ اور تالو، حلق میں سوراخ، کوا نا ہونا یا پہلے کہیں اور آپریشن کے ہوۓ بچے جن کا آپریشن صحیح طریقے سے نا ہو سکا ہو، ٹیڑھی رہ گئی ناک، تالو میں سوراخ رہ جانا، الفاظ کی صحیح طریقے سے ادائیگی نا کر پانے والے بچوں کا فری معائنہ کیا جاۓ گا مفید مشوروں اور صحیح رہنمائی کے ُذریعے انکے مسائل کو حل کرنے کی کوشش اس فری میڈیکل کیمپ سے کی جاۓ گی- آپریشن کے لیے فری رہائش، فری کھانا، دوائیں اور دیگر ٹیسٹ ساری چیزیں مفت میں مہیا کروائی جائیگی آپریشن کے لیے جلگاؤں آنے اور جانے کا کرایہ بھی دیا جائے گا- ادارہ فیضان ربانی کے صدر رضوان ربانی نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ اس فری میڈیکل کیمپ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ ہو اور دیگر لوگوں تک بھی ان معلومات کو پہنچا کر خدمت خلق میں اپنا حصہ لگائیں۔ مزید معلومات کے لیے 8983174977 / 8956599552 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
9جون اتوار کو پیدائشی کٹے پھٹے ہونٹ اور تالو کے بچوں کا فری میڈیکل کیمپ
جون 05, 2024