مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ٹھیکیداروں کے بلوں کی ادائیگی میں بے قاعدگیوں کو فوری طور پر بند کرنے اور اس سے ہونے والی بدعنوانی کو روکنے کے کے اقدامات کئے جائیں ۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ایک مقامی خود مختار ادارہ ہے اور یہ ادارہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ لیکن چند روز قبل معلوم ہوا کہ ایک ٹھیکیدار اور ایک افسر کے درمیان بلوں کی ادائیگی کے لیے رقم کا تبادلہ ہوا اور اس کی شکایت محکمہ رشوت ستانی میں درج کرائی گئی، اور محکمہ رشوت ستانی نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار بھی کیا ہے۔ مالیگاؤں شہر کے باشندوں کا ان تمام معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ لیکن مذکورہ کارروائی کی وجہ سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی پوری ریاست میں بدنامی ہوئی ہے۔اسطرح کے جملوں کا اظہار کرتے ہوئے آصف شیخ رشید نے ایک مکتوب مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور پرنسپل سکریٹری ل محکمہ شہری ترقی، وزارت، ممبئی اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اینٹی کرپشن بیورو ناسک ڈویژن، ناسک کو بھی روانہ کیا ہے ۔
مکتوب میں آصف شیخ نے کہا کہ چند روز قبل آپ کمشنر نے سیاسی دباؤ کے تحت 50 لاکھ روپے کے کئی بلوں کو غیر قانونی طریقے سے سیکوینس توڑ کرےادا کئے ہیں جس کی وجہ سے ویٹنگ لسٹ میں شامل دیگر ٹھیکہ داروں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کے طور پر، آپ کو شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے جب بلوں کی ادائیگی کرنی تھی لیکن آپ کے ذریعے غیر قانونی طور پر بلوں کی ادائیگی کی گئیں۔
آصف شیخ نے کہا کہ آپ سے گزارش ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن مستقبل میں ٹھیکہ داروں کے بلوں کی ادائیگی ویٹنگ لسٹ کے مطابق کریں اور کسی سیاسی دباؤ کا شکار ہوئے بغیر اور اجارہ داروں کے بلوں کی ویٹنگ لسٹ نمبر کے مطابق ادائیگی کرکے بلوں کی ادائیگی کو شفاف بنائیں، ترتیب سے ہٹ کر بلوں کو ادا کئے گئے بلوں کی بھی جانچ پڑتال کی جائے بصورت دیگر حکومت مہاراشٹر کے ذریعے بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے مکمل انکوائری کرائی جائے گی، براہ کرم نوٹ کریں۔