ہائی فنکشنگ اینگزائٹی (اضطراب)، اینگزائٹی کی ایک ایسی قسم ہے جس کا شکار شخص اس کیفیت میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنے روزمرہ کے کام کرنے کے قابل ہوتا ہے۔
انڈیناین ڈی ٹی وی کے مطابق اس اینگزائٹی کا شکار افراد کو بیرونی حالات سے زیادہ اندرونی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔
تاہم اس کی علامات اور وجوہات کو سمجھنے، بچاؤ کی حکمت عملی اپنانے اور مناسب علاج سے اس حالت سے نکلا جا سکتا ہے۔
علامات
ضرورت سے زیادہ سوچنا اور مستقبل یا ماضی کے فیصلوں کے حوالے سے مسلسل پریشان رہنا۔
کمال پسندی یا اپنے لیے غیرحقیقی طور پر اعلٰی معیارات قائم کرنا اور ناکامی کا خوف۔
ناکامی کے خوف کی وجہ سے کاموں میں تاخیر، حد سے زیادہ کامیابی اور رد و بدل اور تلافی کے لیے زیادہ کام کرنا۔
بے چینی یا آرام کرنے میں ناکامی۔
زیادہ کام یا آرام نہ کرنے کی وجہ سے تھکاوٹ
بے خوابی یا خیالات کی دوڑ کی وجہ سے نیند نہ آنا۔
وجوہات
جینیاتی: یعنی خاندان میں اینگزائٹی کے مسائل ہونا۔
شخصی خصوصیات: کمال پسندی، بہت زیادہ حساسیت اور دیانت داری ہونا۔
ماحولیاتی عوامل: تناؤ بھرے زندگی کے واقعات، ہائی پریشر والے ماحول، اور تکلیف دہ تجربات۔
کیمیائی عدم توازن: نیورو ٹرانسمیٹر جیسے سیرٹونن اور ڈوپامائن میں عدم توازن۔
بچاؤ کے نکات
تناؤ کو کم کرنے کے لیے یوگا، گہری سانس کی مشق اور مراقبہ کرنا۔
متوازن غذا، باقاعدگی سے ورزش اور مناسب نیند کو برقرار رکھیں۔
وقت کا صحیح استعمال کریں، کاموں کو ترجیح دیں، حقیقت پسندانہ اہداف طے کریں، اور زیادہ کام کرنے سے گریز کریں۔
دوستوں یا خاندان کا ایک معاون نیٹ ورک بنائیں۔
ضرورت پڑنے پر دماغی صحت کے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
علاج
سی بی ٹی تھراپی اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات اس مسئلے کو حل کرنے میں معاون ہو سکتی ہیں۔
طرز زندگی میں تبدیلیاں
باقاعدگی سے ورزش اضطراب کو کم کر سکتی ہے اور موڈ کو بہتر بنا سکتی ہے۔
متوازن غذا دماغی صحت کی بہتری میں مددگار ہے۔
روزانہ ایک وقت پر سونا جہاں نیند کو بہتر بنتاتا ہے وہیں اضطراب کو بھی کم کرتا ہے۔