مورخہ 23/جون 2024ء بروز اتوار صبح گیارہ بجے شہر کی قدیم اقامتی درس گاہ الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم میں نبیرہ محدث اعظم،شہزادہ غازی ملت حضرت علامہ حافظ سید محمد صمدانی اشرفی الجیلانی صاحب قبلہ کی آمد ہوئی۔جامعہ کی عمارت تعلیمی نظام اور مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کا تعلیمی نظام حضرت نے ملاحظہ فرمایا۔اس موقع پر جامعہ کے ناظم اعلیٰ مجاہد اہلسنّت کاملی محمد رمضان صاحب نے جامعہ کی تمام تفصیلات بیان فرمائیں جس کو سن کر حضرت نے خوشی و مسرت کا اظہار فرمایا اور خوب دعاوں سے نوازا۔مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کے مدرسین نے حضرت سے فیض حاصل کیا۔جامعہ اظہارالعلوم اور مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کی جانب سے شہزادہ غازی ملت کا اور حضرت کو جامعہ میں لانے والے حافظ صدام حسین اشرفی،حافظ آصف اشرفی،محمد جنید اشرفی اور ماجد کاملی صاحبان کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
المرسلہ:شعبہ نشر و اشاعت جامعہ اظہارالعلوم،مالیگاوں